Delhi-NCR

انڈین کونسل فار ایگریکلچرل ریسرچ کا زرعی پیداوار بڑھانے کے لئے پروگرام کا آغاز

– انڈین کونسل فار ایگریکلچرل ریسرچ (آئی سی اے آر) نے جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون تنظیم (سارک) کے رکن ممالک کے درمیان زرعی پیداوار میں پائیدار اضافہ اور غذائی تحفظ، غذائیت اور زرعی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لئے ایک پروگرامکا آغاز کیا ہے۔جنوبی ایشیائی خطے کے اسٹیک ہولڈرز نے اس پروگرام کے تحت ایک علاقائی بیج بینک، بیجوں کی جانچ اور تصدیق کے لئے ایک علاقائی سہولت اور پودوں کے جینیاتی مواد اور بیجوں کی منتقلی کے لئے ایک فریم ورک قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔بھارت کے وزیر زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود نریندر سنگھ تومر نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا کو ایک تحریری مراسلے میں کہا کہ آئی سی اے آر پروگرام کو "جنوبی ایشیا میں اسکیلنگ اپ کلائمیٹ اسمارٹ ایگریکلچر کے لئے کنسورشیم” کا نام دیا گیا ہے۔اس پروگرام کا مقصد سارک خطے میں زرعی تحقیقی مراکز کو ایک ساتھ لانا ہے تاکہ موسمیات سے متعلق اسمارٹ ٹکنالوجیوں اور بہترین طریقوں کے بارے میں معلومات کو فروغ اور اشتراک کیا جاسکے۔اس پروگرام کے ایک حصے کے طور پر، حکومت ہند نےسرمایہ کاری بڑھانے ، تحقیق اور ترقی کو فروغ دینے ، تکنیکی تعاون کو آسان بنانے اور جنوبی ایشیائی خطے میں خوراک اور غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پیداوارمیں اضافے کے لئے جدید ، مناسب اور قابل اعتماد ٹکنالوجیوں کو لاگو کرنے پر اتفاق کیا ہے۔آئی سی اے آر ایک خود مختار ادارہ ہے جو ہندوستان میں زرعی تعلیم اور تحقیق کو مربوط کرنے کے لئے ذمہ دار ہے، جو وزارت زراعت کو رپورٹ کرتا ہے۔ یہ عالمی سطح پر زرعی تحقیق اور تعلیمی اداروں کے سب سے بڑے نیٹ ورک کی میزبانی کرتا ہے۔سارک کے رکن ممالک میں افغانستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، بھارت، مالدیپ، نیپال، پاکستان اور سری لنکا شامل ہیں۔

Related posts

’اگر سب ٹھیک ہے تو ہر سال لاکھوں ہندوستانی اپنی شہریت کیوں چھوڑ رہے؟‘ این سی پی

Awam Express News

دہلی کی وزیر اعلیٰ محترمہ ریکھا گپتا نے 29ویں عالمی روحانی کانفرنس میں سنت راجندر سنگھ جی مہاراج کو روحانی رہنما قرار دیا۔

Awam Express News

ای ڈی کے غیر قانونی جائیداد نیلامی کیخلاف احتجاج پر ایم آئی ایم نے مسلم سرمایہ کار کو جیل بھیجنے کی اپیل کی

Awam Express News