UAE

عریبین ٹریول مارکیٹ کا 30واں ایڈیشن یکم سے 4 مئی تک منعقد ہوگا

دبئی میں ہونے والے عریبین ٹریول مارکیٹ (اے ٹی ایم ) 2023 میں دنیا کی 80 سے زیادہ اعلیٰ ترین ٹریول ٹیکنالوجی کمپنیاں شرکت کریں گی،جو اپنی تازہ ترین اختراعات اور کامیابیوں کی نمائش کریں گے۔یکم سے 4 مئی تک دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر چار روزہ ایونٹ 2ہزارمربع میٹر سے زیادہ کی نمائشی جگہ پر منعقد ہوگا ، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں سیکٹر شرکت میں 54.7 فیصد اضافہ ہے۔ٹریول ٹیک اسپیس کے علاوہ، اے ٹی ایم 2023 میں بالکل نیا سسٹین ایبلٹی ہب بھی شامل ہوگا، جو جدید ترین ماحول میں ذمہ دار سفری رجحانات اور اختراعات کو اجاگر کرے گا۔ اے ٹی ایم ٹریول ٹیک اسٹیج میں سبری کے زیر اہتمام، کئی پینل مباحثوں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں مصنوعی ذہانت، بگ ڈیٹا، اور ویب 3 اور وہ بغیر کسی رکاوٹ کے آپریشنز، پیشہ ورانہ ترقی، ادائیگیوں، رسائی، پائیدار سفر اوربہتر کسٹمر کے تجربات جیسی جدید اختراعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔عریبین ٹریول مارکیٹ کے ایگزیبیشن ڈائریکٹر ایم ای ڈینیئل کرٹس نے کہا کہ جدت ایونٹ کے تھیم ‘ ورکنگ ٹووارڈ نیٹ زیرو ‘ کا ایک اہم جزو ہے۔ کرٹس نے مستقبل کے لیے بہتر اور زیادہ پائیدار سفری شعبے کی تعمیر کے لیے سب سے زیادہ امید افزا ٹیکنالوجیز میں تعاون اور سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔اے ٹی ایم ٹریول ٹیک اسٹیج میں جدت پر مبنی مباحثوں میں سے ایک ‘ٹیکنالوجی: پائیدار سفر کی اہلیت’ کے عنوان سے سیشن ہوگا، جس میں اس شعبے کے ماہرین آن لائن ٹولز صارفین کے لیے خریداری اور منصوبہ بندی کے دوران ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے لیے کس طرح آسانی پیدا کررہے ہیں پر بات چیت کریں گے۔پینل کی میزبانی SimpliFlying کے بانی اور سی ای او ششانک نگم کریں گے اور ٹریولپورٹ کے چیف پروڈکٹ اینڈ ٹیکنالوجی آفیسر ٹام کرشا،گروپ انوائرنمنٹل آفیسر اور اماڈیوس میں ای ایس جی رپورٹنگ کے سربراہ لوکاس بوبز اور Booking.com کے ای ایم ای اے کے نائب صدر اور منیجنگ ڈائریکٹر Carlo Olejniczak ماہرانہ گفتگو کریں گے۔

عریبین ٹریول مارکیٹ (اے ٹی ایم) 2023 چار روزہ ایونٹ کے دوران 20 سے زیادہ سیشنز اور ایونٹس پیش کیے جائیں گے۔سبری کی شاکت داری سے ہونے والے سیشن میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا جائےگا کہ کس طرح سے ٹریول انڈسٹری نے وبا کے جواب میں جدت طرازی کو بروئے کار لایا ۔ سبری مشرق وسطیٰ کے نائب صدر عبد الرزاق أيير کی میزبانی میں ہونے والے پینل میں سبری میں گلوبل ایجنسی سیلز اینڈ ڈیلیوری کے ایس وی پی اینڈی فنکلسٹین،ڈیناٹا میں ڈیجیٹل سلیوشنز کے سربراہ جیسن ہوپراور ویگو میں چیف فلائٹس آفیسر ڈین وِکس شرکت کریں گے۔

شو کی تاریخ میں پہلی بار، اے ٹی ایم 2023میں ایک پائیدار مرکز پیش کیا جائے گا، جو تازہ ترین پائیدار سفری رجحانات اور اختراعات کے لیے وقف سیشنز بشمول کانفرنس پارٹنر پلگ اینڈ پلے کی میزبانی میں اے ٹی ایم 2023 اسٹارٹ اپ مقابلہ کے لیے تعاون کرے گا۔اس ایونٹ میں کاروباری افراد کو "پائیدار ٹیک پچ مقابلے” میں آمنے سامنے دیکھا جائے گا۔ ایونٹ کے ٹیکنالوجی سیگمنٹ میں انڈسٹری کے معروف نمائش کنندگان بشمول آئی ٹرپ، ٹریوزی ڈی ایم سی سی،ٹی بی او ڈاٹ کام ،ویب بیڈز ایف زیڈ ایل ایل سی اور ایکسپیڈیا شرکت کریں گے۔

اے ٹی ایم کا 30 واں ایڈیشن اپنے تھیم ” ورکنگ ٹوارڈز نیٹ زیرو ” کے مطابق پائیدار سفر کے مستقبل کا کھوج لگائے گا۔ کانفرنس کے پروگرام میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا کہ کس طرح جدید پائیدار سفری رجحانات تیار کیے جاسکتے ہیں۔علاقائی ماہرین ایکسپو سٹی دبئی میں نومبر 2023 میں کاپ 28 سے پہلے ایک پائیدار مستقبل پر بھی غور کریں گے۔اس کے علاوہ، کانفرنس میں پہلی بار سالانہ نمائش کنندگان کے ایوارڈز میں پائیداری کا زمرہ شامل کیا جائے گاجس میں نمائش کنندگان کو سٹینڈز کے ماحولیاتی اثرات اور اپنے کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے کی کوششوں پراعزاز سے نوازاجائے گا۔اے ٹی ایم 2023 کا انعقاد دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور اس کے اسٹریٹجک شراکت داروں کے ساتھ مل کیا گیا ہے، جن میں دبئی کا محکمہ اقتصادیات و سیاحت (ڈی ای ٹی) بطور ڈیسٹینیشن پارٹنر، امارات آفیشل ایئر لائن پارٹنر، آئی ایچ جی ہوٹلز اینڈ ریزورٹس بطور آفیشل ہوٹل پارٹنر، اور الريس ٹریول بطور آفیشل ڈی ایم سی پارٹنر ہوں گے۔

ترجمہ ۔تنویر ملک

Related posts

ہندوستان اور متحدہ عرب امارات نے جوہری توانائی، پٹرولیم پر مفاہمت نامے پر دستخط کئے

Awam Express News

روپیہ اور درہم میکانزم تجارتی تصفیہ کرنے میں ایک مثالی تبدیلی ہے

Awam Express News

شیخ محمد نے متحدہ عرب امارات کے 10 سفیروں کو ’زاید دی سیکنڈ میڈل‘ کے اعزاز سے نوازا

Awam Express News