Uncategorized

پہلوانوں سے لڑائی ذاتی ہے، پارٹی کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں، برج بھوشن کا بیان

ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ نے کہا ہے کہ ان پہلوانوں سے ان کی لڑائی ذاتی ہے جنہوں نے ان پر جنسی ہراسانی کا الزام لگایا ہے اور اس کا ان کی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اتوار کو نندنی نگر کالج کیمپس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے برج بھوشن نے کہا کہ وہ خود پہلوانوں کے ذریعہ ان پر لگائے گئے الزامات کا مقابلہ کریں گے۔ یہ لڑائی ان کی ذاتی ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی کا اس واقعہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔برج بھوشن نے کہا کہ یہ الزامات ریسلنگ فیڈریشن کے صدر کی حیثیت سے لگائے گئے ہیں نہ کہ رکن پارلیمنٹ کے طور پر۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی کہے گی تو وہ فوری طور پر رکن پارلیمنٹ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں گے۔برج بھوشن نے کہا کہ ملک کو تمغے دلانے میں نہ صرف پہلوانوں کا کردار ہوتا ہے بلکہ ریسلنگ ایسوسی ایشن کا بھی اہم رول ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ابھی تک دہلی پولیس نے ان سے رابطہ نہیں کیا، اگر پولیس انہیں جہاں طلب کرے گی وہ وہاں جائیں گے۔ پولیس کی کارروائی میں مکمل تعاون کریں گے۔

Related posts

پی ایم مودی نے دبئی میں اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ سے ملاقات کی

Awam Express News

معاشرےکی اولین ترجیح "میاں بیوی اور فیملی کی تربیت اوران کےمسائل کا تصفیہ” ہونا چاہئے

Awam Express News

2 روزہ قومی سابق فوجی اجتماع اختتام پذیر، قومی یکجہتی اور حب الوطنی کا ولولہ تازہ

Awam Express News