UAE

آذربائیجان کےسفیرکی صقرغوباش سےدوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پرتبادلہ خیال

فیڈرل نیشنل کونسل کے سپیکر صقر غوباش سے متحدہ عرب امارات میں آذربائیجان کے سفیر ایلچن باگیروف نے ابوظہبی میں کونسل کے ہیڈ کوارٹر میں ملاقات کی ۔ دونوں رہنماؤں نے متحدہ عرب امارات اور آذربائیجان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں فیڈرل نیشنل کونسل اور آذربائیجان کی قومی اسمبلی کے درمیان تعاون اور شراکت داری کو فرو غ دینے کیلئے دوطرفہ دوروں اور تجربات کے تبادلے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں ایف این سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عمر النعیمی اور پارلیمانی رابطوں کے معاون سیکرٹری جنرل عفراء البستی بھی شریک تھے ۔صقرغوباش نے ایلچن باگیروف کا خیرمقدم کیا اور آذربائیجان کو ان کے قومی رہنما حیدر علییف کی 100ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔

  • معالي صقر غباش يبحث تعزيز العلاقات الثنائية مع سفير جمهورية أذربيجان لدى الدولة

انہوں نے آذربائیجان کی قومی اسمبلی کی سپیکر صاحبہ غفاروا کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے علیوف کی صد سالہ تقریب منانے کے لیے آذری قومی کونسل کے خصوصی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی جو 16 مئی کو منعقد ہو گی۔ایلچن باگیروف نے پارلیمانی سفارت کاری میں ایف این سی کے کردار اور بین الاقوامی پارلیمانی تقریبات میں اس کی شرکت کی تعریف کی اور کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان گہری اور ممتاز دوستی اور تعاون اور تمام شعبوں میں انہیں ترقی دینے کی خواہش کی عکاس ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کیG20وزراءخزانہ،مرکزی بینکوں کےگورنرزکے اجلاس میں شرکت

Awam Express News

11 ٹرکوں پر مشتمل متحدہ عرب امارات کا ایک اور امدادی قافلہ غزہ کی پٹی میں داخل

Awam Express News

محمد بن راشد کا دبئی کارپوریشن برائے ایمبولینس سروسز کے بورڈ کی تشکیل کا حکم نامہ جاری

Awam Express News