Delhi-NCR Press Release

سترہواں محفوظ الرحمن میموریل لیکچر 14 مئی 2023 کو

(جلال الدین اسلام کی تصنیف ’اوراقِ زندگی‘ کا اجرا بھی عمل میں آئے گا)

نئی دہلی۔ 2 مئی 2023
یونائیٹڈ مسلم آف انڈیا (یو ایم آئی) کے زیراہتمام 14 مئی 2023 بروز اتوار، غالب اکیڈمی، بستی حضرت نظام الدین، نئی دہلی میں سترہواں محفوظ الرحمن میموریل لیکچر زیر عنوان ’صحافت کا محاسبہ‘ شام ساڑھے تین بجے پدم شری پروفیسر اخترالواسع کی صدارت میں منعقد ہوگا۔ مہمانان مکرم کے طور پر پروفیسر عبدالحق، پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین، ڈاکٹر سیّد فاروق، سیّد منصور آغا، محمد عارف اقبال، معصوم مرادآبادی اور ڈاکٹر عمیر منظر شرکت کریں گے جبکہ ڈاکٹر ابھے کمار مشرا خصوصی لیکچر دیں گے۔ اس موقع پر معروف سینئر صحافی جلال الدین اسلم کی تصنیف ’اوراقِ زندگی‘ (آپ بیتی) کا اجرا بھی عمل میں آئے گا۔ یونائیٹڈ مسلم آف انڈیا کے کنوینر ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے جاری بیان میں کہا کہ سیکولر بھارت میں جمہوریت کا چوتھا ستون جرنلزم بہت نازک دور سے گزر رہا ہے اورملت کے بڑے ادارے اپنی اس عظیم ذمہ داری سے پلہ جھاڑ چکے ہیں۔ اردو کے معتبر روزنامے قومی آواز، الجمعیۃ اور دعوت وغیرہ بند ہوچکے ہیں، یہ لمحہ فکریہ ہمارے لیے سامان عبرت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دعوے جو بھی ہوں مگر مذکورہ اخبارات کی اشاعت بند ہونے سے ہماری کمزوری صاف نظر آرہی ہے لہٰذا اس کو دور کیا جانا لازمی ہے۔

Related posts

کارگل وجے دوس فوج کے بہادر جوانوں کی بہادری کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے ۔ امت شاہ

Awam Express News

یوگیآدتیہ ناتھ نے ایودھیا میں خواتین ڈرائیور اور کنڈکٹروالی 51 بسوں کو جھنڈی دکھائی

Awam Express News

سینٹر فار نریندر مودی سٹیڈیز ی ایم مودی کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر گرینڈ سیمینار کی میزبانی کرے گا

Awam Express News