Saudi Arabia

وزٹ ویزا پر حج و عمرہ کی اجازت نہیں ہے: سعودی عرب

لگ بھگ 350 کمپنیاں اور ادارے عازمین کو ان کی آمد سے لے کر روانگی تک بہترین خدمات فراہم کر رہی ہیں

سعودی عرب میں حج و عمرہ کی وزارت نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے تصدیق کی ہے کہ وزٹ ویزا مناسک حج کی ادائیگی کی اجازت نہیں دیتا۔وزارت نے مزید کہا کہ ویزٹ ویزا پر مکہ مکرمہ آنے والے ضیوف الرحمن کو ہم یاد دلانا چاہتے ہیں کہ ویزٹ ویزا پر حج کے مناسک ادا کرنے کی اجازت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ویزٹ ویزا 90 دن کا ہے اور مدت ختم ہونے سے قبل عمرہ ادا کر لینا بھی ضروری ہے۔ لہذا ضوابط کی خلاف ورزی سے گریز کیا جائے۔واضح رہے لگ بھگ 350 کمپنیاں اور ادارے ہیں جو عازمین کو ان کی آمد سے لے کر عمرہ کی مناسک ادا کرنے کے بعد اپنے وطن روانگی تک بہترین خدمات فراہم کر رہی ہیں۔

Related posts

سری نگر ہوائی اڈے نے نائٹپارکنگ ایپلی کیشن فیس میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا

admin

اے ایم یو، جامعہ لاء کی داخلہ جاتی کلاسیں پاٹھ شالہ کلاسز نے شروع کیں۔ اس سال بھی 100% نتیجہ کا ہدف: امر وارشنے

admin

جازان میونسپلٹی نے سرمایہ کاری کے لیے مناسب 50 منصوبوں کا اعلان کردیا

Awam Express News