Iran Oman

عمان کے سلطان کی تہران میں خامنہ ای سے ملاقات

ایرانی رہبر اعلیٰ علی خامنہ ای نے کل پیر کو عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایران مصر کے ساتھ تعلقات کی بحالی کا خیر مقدم کرتا ہے۔خامنہ ای نے ہیثم بن طارق سے ملاقات کی جو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی سرکاری دعوت پر اتوار کو تہران پہنچے تھے۔

عمان کے سلطان ایک بڑے وفد کے ہمراہ تہران پہنچے جس میں دفاع، خارجہ امور اور اقتصادیات کے وزراء بھی شامل تھے۔

عمان کے شاہی دربار کے مطابق یہ دورہ "علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں ہونے والی پیش رفتوں پر تبادلہ خیال کرنے اور مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے تمام پہلوؤں کو فروغ دینے کے لیے دونوں ممالک کی قیادتوں کے درمیان مسلسل مشاورت اور ہم آہنگی کے فریم ورک کا حصہ ہے۔ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے صدر ابراہیم رئیسی کی حکومت کے ہمسایہ ممالک اور دور دراز کے اسلامی ممالک کے ساتھ روابط کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کیا تھا۔خامنہ ای نے ایرانی سفارت کاروں کے ایک بڑے گروپ سےملاقات کےموقعے پر کہا کہ موجودہ حکومت کی پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کی پالیسی بہت اہم اور درست ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ "غیر ملکی ہاتھ ایران اور اس کے پڑوسیوں کے درمیان مسائل پیدا کرنے میں سرگرم ہیں اور آپ کو اس پالیسی کو عملی جامہ پہنانے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔”یہ پہلا موقع ہے جب خامنہ ای نے علاقائی پیش رفت پر توجہ دی ہے۔گذشتہ مارچ میں سعودی عرب اورایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی اور تعلقات معمول پرلانے کا معاہدہ بھی خامنہ ای کی پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات مستحکم کرنے کی پالیسی کا عکاس ہے۔

Related posts

ایران نے سعودی عرب کوکبھی دشمن نہیں سمجھا: صدرابراہیم رئیسی

Awam Express News

ہمارے ہاتھ بندھے ہیں، اسرائیل کے خلاف کارروائی نہیں کر سکتے: کمانڈر پاسداران انقلاب

Awam Express News

عمان کےقومی دن کے موقع پر عظیم الشان فوجی پریڈ اورجشن

Awam Express News