National

بی جے پی نوجوانوں کے مستقبل کی حفاظت کرتی ہے: وزیر اعظم نریندر مودی

نئی دہلی، 13 جون: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ خاندانی نظریہ کی سیاسی جماعتیں بدعنوانی اور اقربا پروری پر چلتی ہیں اور نوجوانوں اور عام لوگوں کے لیے ترقی کے مواقع کے ‘ریٹ کارڈ’ بناتی ہیں جب کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نوجوانوں کے مستقبل کو’سیف گارڈ‘ کرتی ہے۔آج یہاں قومی روزگار میلے میں 70,000 لوگوں کو تقرری کے خطوط تقسیم کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا، ‘ابھی آپ نے کچھ دن پہلے میڈیا رپورٹس دیکھی ہوں گی، اخبارات اور ٹی وی میں بہت کچھ دیکھا گیا تھا۔ اس میں ایک ریاست کی بات کی جاتی ہے، اور کیا بحث ہوتی ہے، ایک ریاست میں ’نوکری کے بدلے نقدی‘ گھپلے کی جانچ میں جو باتیں سامنے آئی ہیں، اس سے ملک کے نوجوانوں میں کافی تشویش پائی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ریاست کا کیا نظام ہے، کیا بات ابھر کر آئی ہے، اگر آپ کو سرکاری نوکری چاہیے تو ہر عہدے کے لیے، جیسے ہوٹل میں کھانا کھانے جائیں تو ریٹ کارڈ ہوتا ہے نا، ہر پوسٹ کے لیے ریٹ کارڈ” ہے اور ریٹ کارڈ بھی کیسا ہے، چھوٹے غریبوں کو لوٹا جا رہا ہے، اگر آپ جھاڑو دینے والے کی نوکری چاہتے ہیں تو اس کے لیے آپ کو یہ ریٹ ادا کرنا پڑے گا، آپ کو اگر آپ ڈرائیور کی نوکری چاہئے تو ڈرائیور کی نوکری کا یہ ریٹ ہوگا، اگر آپ کلرک کی نوکری، ٹیچر کی نوکری، نرس کی نوکری چاہئے تو آپ کا یہ ریٹ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ آپ سوچئے کہ اس ریاست میں ہر عہدے کے لیے ‘ریٹ کارڈ’ چلتا ہے اور کٹ منی کا کاروبار چلتا ہے، ملک کے نوجوان کہاں جائیں گے۔ یہ خود غرض سیاسی جماعتیں روزگار کے لیے ‘ریٹ کارڈ’ بناتی ہیں

Related posts

باحجاب مسلم خاتون کے ساتھ وزیر اعلیٰ بہار کے رویے اور فرقہ پرستوں کی ہم نوائی پر جمعیۃ علماء ہند کا شدید ردِعمل، وزیر اعلیٰ سے معافی کا مطالبہ

Awam Express News

ایودھیا کا رام مندر دیوالی پر 2.5 ملین دیئے جلاکر نیا ریکارڈ بنانےکیلئےتیار

Awam Express News

دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند کی مجلسِ عاملہ کا اہم اجلاس منعقد

Awam Express News