27.1 C
Delhi
جولائی 17, 2025
National

یومِ جمہوریہ پریڈ کے مہمانِ خصوصی ہوں گے مصری صدر عبدالفتح السیسی

مصر کے صدر عبدالفتح السیسی 24 جنوری کو ہندوستان پہنچنے والے ہیں۔ وہ اس سال یومِ جمہوریہ تقریب میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ مصری صدر 24 سے 26 جنوری تک ہندوستانی دورہ پر رہیں گے اور ریپبلک ڈے پریڈ کا حصہ بنیں گے۔ وزارت خارجہ کی طرف سے اس سلسلے میں اہم جانکاریاں دی گئی ہیں۔ حکومت ہند کے اس فیصلے کو سفارتی طور پر انتہائی اہم تصور کیا جا رہا ہے۔دراصل ہند-مصر کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال 2022 میں مکمل ہوئے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ عبدالفتح کے دورۂ ہند کو بے حد خاص مانا جا رہا ہے۔ اسے دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری قائم کرنے کا سنہریٰ موقع کی شکل میں دیکھا جا رہا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ عبدالفتح السیسی مصر کے صدر بننے کے بعد اپنا تیسرا ہندوستانی دورہ کرنے والے ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ تازہ دورہ میں دونوں ممالک کے درمیان کچھ اہم معاملات پر گفت و شنید ہوگی۔ذرائع کے حوالے سے خبریں سامنے آ رہی ہیں کہ مصری صدر 25 جنوری کو وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ میٹنگ کر سکتے ہیں اور اس دوران سائبر سیکورٹی و آئی ٹی جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے دونوں فریقین کے معاہدوں پر دستخط کرنے کی امید ہے۔ اسی دن السیسی کا رسمی طور پر استقبال بھی کیا جائے گا۔ اس دوران وہ مصر میں مزید ہندوستانی سرمایہ کاری کا راستہ ہموار کرنے کے لیے کاروباری طبقہ کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

Related posts

وزیر اعظم نریندر مودی کی گارنٹی کا مطلب کام کی 100 فیصد تکمیل کا وعدہ ہے۔ امت شاہ

Awam Express News

کوئی بھی جمہوریت اس وقت تکپھل پھول نہیںسکتی جب تک قانون کے سامنے برابری نہ ہو۔نائب صدر

Awam Express News

خواتین کی تعلیم انہیں بااختیار بنانے کا سب سے مضبوط طریقہ ہے: لوک سبھا اسپیکر

Awam Express News