Saudi Arabia Special Report

سعودی عرب میں 13 لاکھ 40 ہزار عازمین حج کی آمد

سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے پاسپورٹس کے مطابق سعودی عرب میں پیر کی رات تک 13 لاکھ 42 ہزار 351 عازمین حج بری، بحری اور فضائی دوریوں کو عبور کرتے ہوئے مملکت پہنچ گئے ہیں۔سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘ایس پی اے’ نے ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ائیرپورٹس پر آنے والے عازمین حج کی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار 240 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زمینی راستوں سے 57 ہزار 463 عازمین مملکت سعودی عرب میں پہنچ گئے ہیں۔ اس کے علاوہ چار ہزار 648 افراد بحری سفر مکمل کر کے سعودی بندرگاہوں پر پہنچے ہیں۔سعودی عرب میں حج کی عبادات 26 جون سے شروع ہوں گی۔ سعودی حکومت کے اندازے کے مطابق رواں سال 26 لاکھ افراد حج کے مناسک ادا کریں گے۔

Related posts

ڈیورنڈ لائن پر کشیدگی کے درمیان پاکستان اور طالبان نے احتجاجی خطوط کا تبادلہ کیا

admin

الشرق الاوسط کے سابق مدیرسلمان الدوسری سعودی عرب کے نئے وزیربرائے میڈیا مقرر

Awam Express News

لاکھوں عازمین حج کی میدان عرفات میں گڑگڑا کر بخشش اور رحمت کے لیے دعا

Awam Express News