Saudi Arabia

عازمین حج کو جدہ ائیر پورٹ سے نجی ٹرانسپورٹ پر مسجد حرام لے جانے پر جرمانہ ہو گا

 ائیر پورٹ جدہ نے ایسے عناصر کو خبردار کیا ہے کہ مسافروں کو اپنی ٹرانسپورٹ پر لے جانے کی غیر قانونی کوشش کرنے والوں کو 5000  سعودی ریال جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔

شاہ عبدالعزیز ائیر پورٹ کی طرف سے اس سے قبل یہ باضابطہ اعلان کیا جا چکا ہے کہ جدہ ائیر پورٹ پر اترنے والے عازمین حج کو ایک شٹل سروس کے ذریعے مسجد حرام تک لے جایا جائے گا۔

حج یا عمرہ کی ادائیگی کے بعد مسجد حرام سے جدہ کے شاہ عبدالعزیز ائیر پورٹ تک اسی شٹل سروس سے پہنچایا جائے گا۔

تاہم جدہ پہنچنے والے غیر ملکی عازمین حج کے لیے ضروری ہو گا کہ انہوں نے احرام زیب تن کر رکھے ہوں گے۔ اس موقع پر عازمین حج کو اپنی ضروری دستاویز بھی پیش کرنا ہوں گی۔

شٹل سروس کی سہولت سے استفادہ کرنے والے عازمن حج کو جدہ کے اس ائیر پورٹ کے فرسٹ فلور سے ‘ ایکویریم کے نزدیک سے لیا جائے گا ۔

Related posts

شاہ سلمان کی جانب سے پوری دنیا کو عید الاضحیٰ پر تہنیتی پیغام

Awam Express News

جی ایس ٹی کی وصولی 1.42 لاکھ کروڑ روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

admin

سعودی ولی عہد و وزیر اعظم کا بھارت میں پر جوش خیر مقدم

Awam Express News