National

جنسی استحصال کے ملزم رکن پارلیمنٹ برج بھوشن کو عبوری ضمانت ملی

) دہلی کی ایک عدالت نے منگل کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ اور ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سابق صدر برج بھوشن شرن سنگھ کو ان کے خلاف درج مبینہ جنسی ہراسانی کے معاملے میں عبوری ضمانت دے دی۔
ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ (اے سی ایم ایم) ہرجیت سنگھ جسپال کی عدالت نے مسٹر برج بھوشن کے ساتھ ساتھ شریک ملزم ونود تومر کو عبوری ضمانت دے کر راحت دی۔
دہلی پولیس نے عدالت کے سامنے دونوں ملزمین کی عبوری ضمانت کی درخواست کی مخالفت نہیں کی۔ جس کے بعد عدالت میں ملزم کی درخواست منظور کرلی گئی۔
عدالت جمعرات کو ان کی باقاعدہ ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گی۔ اے سی ایم ایم کی عدالت نے 7 جولائی کو ملزم ایم پی کے علاوہ شریک ملزم ان کے اس وقت کے اسسٹنٹ سکریٹری ونود تومر کو بھی عدالت میں حاضر ہونے کے لیے سمن جاری کیا تھا۔
عدالت نے اس معاملے میں دہلی پولیس کی طرف سے داخل کی گئی چارج شیٹ کے پیش نظر دونوں ملزمین کو عدالت میں حاضر ہونے کی ہدایت دی تھی۔
اے سی ایم ایم کورٹ نے یکم جولائی کو دہلی پولیس کی درخواست پر کیس کی سماعت 7 جولائی تک ملتوی کر دی تھی۔
دہلی پولیس نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ اس معاملے میں سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی جا سکتی ہے۔
عدالت نے پولیس کے اس عرضی کا بھی نوٹس لیا تھا کہ اس کیس میں کال ڈیٹیل ریکارڈ (سی ڈی آر) اور فورنسک سائنس لیبارٹری (ایف ایس ایل) کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہے اور ان کا انتظار ہے۔
اس سے قبل 27 جون کو اسی عدالت نے معاملے کی سماعت یکم جولائی تک ملتوی کر دی تھی۔ تب عدالت نے ملزم ایم پی اور تومر کے خلاف داخل کی گئی لمبی چارج شیٹ پر غور کرنے کے بعد معاملہ کو ملتوی کر دیا تھا۔
سی ایم ایم مہیما رائے سنگھ کی عدالت نے 22 جون کو سرکاری وکیل کے دلائل سننے کے بعد کیس کو 27 جون کو سماعت کے لیے ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ (اے سی ایم ایم) ہرجیت سنگھ جسپال کی عدالت میں منتقل کر دیا تھا۔

Related posts

وزیر اعظم نے پونے میٹرو ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی

Awam Express News

وزیراعلی کی تقرری کے احکامات کے تحت ملازمت پانے والے 6 اساتذہ برطرف

Awam Express News

ریلائنس جیو کے بے مثال 7 سال مکمل,عام آدمی کی زندگی پر پڑنے والے جیو کے 7 اثرات

Awam Express News