Delhi-NCR

سری لنکا کے صدر نے صدر مرموسے ملاقات کی

نئی دلی۔ 21؍ جولائی۔ ایم این این۔ڈیموکریٹک سوشلسٹ ریپبلک آف سری لنکا کے صدر . جناب رانیل وکرما سنگھے نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ ہند شریمتی دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔  صدر وکرما سنگھے کا ہندوستان میں خیرمقدم کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ سری لنکا ہندوستان کی ‘ پڑوسی پہلے’ پالیسی اور ساگر (خطے میں سب کی سلامتی اور ترقی) ویژن میں ایک خاص مقام رکھتا ہے۔ گزشتہ ایک سال میں سری لنکا کے معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ہندوستان کی کثیر جہتی حمایت سری لنکا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے لیے ہندوستان کی دیرینہ وابستگی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ضرورت کی گھڑی میں ہندوستان ہمیشہ سری لنکا کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور مستقبل میں بھی ایسا کرتا رہے گا۔  صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہماری شراکت داری پائیدار اور ہمارے دونوں ممالک اور بحر ہند کے بڑے خطے کے عام لوگوں کے لیے فائدہ مند ہے۔  دونوں رہنماؤں نے نوٹ کیا کہ ہندوستان اور سری لنکا کئی شعبوں میں بہت سے اہم پروجیکٹوں پر کام کر رہے ہیں، اور یہ کہ ہندوستان-سری لنکا ترقیاتی شراکت داری نے سری لنکا کے لوگوں کی زندگیوں کو مثبت انداز میں چھو لیا ہے۔  صدر نے کہا کہ ہندوستان سری لنکا کے ساتھ صدر وکرما سنگھے کی قیادت میں اپنی ترقیاتی شراکت داری کو جاری رکھنے اور مضبوط کرنے کا منتظر ہے۔

Related posts

شرنگار گوری مقدمہ میں الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ حیرت انگیز

Awam Express News

طلباء میں خواتین کے تئیں احترام اور حساسیت کے کلچر کو مضبوط کریں۔ صدر

Awam Express News

41ویں فری آئی چیک اپ اور موتیا بند سرجری کیمپ میں سینکڑوں افراد نے اپنی بینائی دوبارہ حاصل کی

Awam Express News