انٹرنیشنل گورنمنٹ کمیونیکیشن فورم (آئی جی سی ایف 2023) کا 12 واں ایڈیشن 13سے 14ستمبر کو ایکسپو سینٹر شارجہ میں سپریم کونسل کے رکن اور شارجہ کے حکمران عزت مآب ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی کی سرپرستی میں منعقد ہوگا۔شارجہ گورنمنٹ میڈیا بیورو (ایس جی ایم بی) کے اعلان کے مطابق ‘آج کے وسائل، کل کی دولت’ کے عنوان سے ہونے والے اس فورم میں مقامی اور بین الاقوامی سطح کے حکومتی ابلاغ کے رہنما، مفکرین اور ماہرین کے تجربات اور مہارتوں کو پیش کیا جائے گا۔دو روزہ ایونٹ کامیابی کے ساتھ ساتھ جامع اور پائیدار عالمی ترقی کے لیے ایک محرک کے طور پر ملک کے قدرتی اور انسانی وسائل کے استعمال اور ان کو بہتر بنانے کی اہمیت کو اجاگر کرے گا۔انٹرنیشنل گورنمنٹ کمیونیکیشن سینٹر (آئی جی سی سی) کے زیر اہتمام، ایس جی ایم بی کے اس فورم کے 12 ویں ایڈیشن میں مستقبل کے وسائل میں سرمایہ کاری اور قدرتی وسائل کی ملکیت سے رئیل ویلتھ کی ملکیت کی طرف منتقلی کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ یہ فورم موجودہ اور ابھرتے ہوئے اثاثوں کی نئی تعریف میں حکومتی کمیونیکیشن کے کردار کا جائزہ لے گا جس میں قدرتی وسائل سمیت چار اہم نکاتی ایجنڈے ثقافت، فنون، اور کھیلوں سے متعلق غیر مادی وسائل ، ٹیکنالوجی اینڈ ڈیٹا اور فیوچرویلتھ شامل ہیں۔
فیوچر ویلتھ کے نئے تصورات:
ایس جی ایم بی کے ڈائریکٹر جنرل طارق سعید علایی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے جامع اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے مواصلاتی طریقوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مثالی قیادت کا مظاہرہ کیا ہے۔ آئی جی سی ایف ملک کے وژن کو مضبوط کرتے ہوئے شارجہ کے مشن کی ترجمانی کرتا ہے تاکہ حکومتی کمیونیکیشن کو کمیونٹیز کو پرجوش قومی پالیسیوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے میں کلیدی محرک کے طور پر اجاگر کیا جائے۔ اس سال، کے فورم میں ماہرین اور اہم رائے دہندگان شرکت کریں گے جو خطے اور دنیا کی حکومتوں کو موثر اور بااثر مواصلاتی نظام کی تعمیر سے پیدا ہونے والے ممکنہ مواقع سے آگاہ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دولت اور وسائل دنیا بھر کی قوموں کے لیے استحکام اور ترقی کے ستون ہیں۔ تاہم، ان کے استعمال اور سرمایہ کاری کے لیے نئے تناظر مواصلات کا کام ہے۔ آئی جی سی جی کے مقررین موثر مواصلاتی حکمت عملی اور پروگرامز کے ذریعے اقتصادی، آب و ہوا، سماجی اور سیاسی چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے دنیا بھر کی حکومتوں کو نئے گیٹ ویز پیش کریں گے۔ یہ فورم مواصلاتی علوم میں جدید ترین پیشرفت کو پیش کرنے کے لیے ایک متحرک جگہ پیش کرے گا۔ ہم ایک ایسے دور میں رہتے ہیں جہاں مؤثر مواصلاتی آلات اور تکنیک رکھنے والوں کے پاس دنیا کی تمام موجودہ دولت میں نمایاں حصہ ہے اور وہ دنیا بھر کے ممالک میں بنیادی تبدیلیوں لانے میں مرکزی حیثیت رکھتےہیں۔
قدرتی وسائل:
آئی جی سی ایف 2023 میں قدرتی وسائل، زراعت، صحرا بندی کا مقابلہ کرنے اور صاف توانائی کے ذرائع میں سرمایہ کاری کو بہتر بنانے کے لیے ممالک کے درمیان شراکت داری کو فروغ دینے کی اہمیت پر بات چیت کی جائے گی۔ مزید برآں، فورم میں غریب ممالک کے حوالے سے دنیا کی ذمہ داری اور وسائل کی کمی کے وقت فوڈ سیکورٹی کے حصول کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
غیر مادی دولت:
فورم میں انسانی سرمائے، ثقافتی ورثے، فنون، علوم اور تاریخی مقامات جیسی غیر مادی دولت کی اہمیت کو اجاگرکیا جائے گا۔ یہ جدید دور کے معاشروں کے مستقبل کی تشکیل میں دولت کے ان غیر روایتی ذرائع کے تیزرفتار استعمال کی نشاندہی کرنے میں حکومتی مواصلات کے کردار کو اجاگر کرے گا۔
ٹیکنالوجی اینڈ ڈیٹا: مستقبل کی دولت:
آئی جی سی ایف 2023 کے دوران ٹیکنالوجی اور ڈیٹا کو اس دور کی دولت کے طور پر اجاگر کیا جائے گا۔ فورم میں مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور انٹرنیٹ آف تھنگز جیسی جدید ترین ٹیکنالوجیز پر روشنی ڈالی جائے گی۔ ماہرین اس طرح کی جدید دولت رکھنے والے معاشروں کے درمیان پائے جانے والے فرق کو بھی دور کریں گے اور فوڈ سیکورٹی، آب و ہوا کے مسائل، وسائل کی کمی، تعلیم اور صحت سمیت اہم چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ڈیٹا پر مبنی ترقیاتی پالیسیوں اور جدید حل کی اہمیت کے حوالے سے حکومتی رابطوں کے اہم کردار پر زور دیں گے۔
قومی دولت کے مستقبل کی تشکیل:
مزید برآں، آئی جی سی ایف 2023 میں ابھرتے ہوئے دولت کے شعبوں کو دریافت کیا جائے گا جنہوں نے گزشتہ تین دہائیوں میں اہمیت حاصل کی ہے،جن میں اسپیس، جینومکس اور بلاک چین شامل ہیں۔
یہ حکومتوں کو دولت کی مستقبل کی اشکال میں تخمینہ لگانے اور ان میں سرمایہ کاری کرنے کی بھی ترغیب دے گا۔ فورم مستقبل کی ممکنہ دولت کا تصور کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا تاکہ ان مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے ممالک کو کس طرح اچھی طرح سے تیار کیا جا سکتا ہے۔