Saudi Arabia

المسجد الحرام میں بین الاقوامی حفظِ قرآن کا مقابلہ 25 اگست سے شروع

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے زیرِنگران وزارتِ اسلامی امور، دعوت وارشاد کے زیر اہتمام شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ برائے حفظِ قرآن، تلاوت اور تفسیرِ قرآن کا 43 واں ایڈیشن 25 اگست سے 6 ستمبر 2023ء تک المسجدالحرام، مکہ مکرمہ میں منعقد ہوگا۔سعودی وزیر برائے اسلامی امور، دعوت و ارشاد اور مقابلے کے نگران اعلیٰ الشیخ ڈاکٹرعبداللطیف آل الشیخ نے اس مقابلے کے لیے مسلسل حمایت پر خادم الحرمین الشریفین کا شکریہ اداکیا۔یہ مقابلہ بھی قرآن پاک کے تحفظ کے لیے مملکت کی کوششوں کا عکاس ہے۔آل الشیخ نے بتایا کہ اس سال انعامات کی مجموعی مالیت چالیس لاکھ سعودی ریال ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ مسابقتی کمیٹیوں نے117 ممالک سے 166 امیدواروں کو وصول کرنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔انھیں مقابلے میں شرکت کے دوران میں بہترین خدمات کی پیش کش کی جائے گی۔

Related posts

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا بشار الاسد کی عرب لیگ میں واپسی کا خیرمقدم

Awam Express News

سعودی وزارت حج کا 2026 کے لیے مملکت کے عازمین حج کے اندراج کے آغاز کا اعلان

Awam Express News

سعودی ایمبسی کے فیصلے سے ملک میں لاکھوں لوگوں کے روزگار کو خطرہ

Awam Express News