سعودی وزارت حج وعمرہ نے کچھ حقوق کی وضاحت کی ہے جو عمرہ کمپنیوں کو عازمین کے لیے نافذ کرنا لازمی ہے۔وزارت نے کہا کہ عمرہ کمپنیوں کی پہلی ذمہ داری ہے کہ وہ اجازت نامے کے ساتھ زائرین کو مکہ میں مسجد حرام اور مدینہ میں مسجد نبوی جانے کی سہولت فراہم کریں۔دوسری ذمہ داری ہے کہ مناسک کی تکمیل تک گروپ کے ساتھ رہیں۔اس کے علاوہ ہر گروپ کے لیے ایک ملازم کا تقرر کرنا بھی ہدایات میں شامل ہے۔وزارت حج نے مزید کہا کہ عمرہ کمپنیاں مسجد نبوی تک رسائی کے طریقہ کار کو آسان بنانے کی پابند ہیں، کیونکہ حجاج اور زائرین کے حقوق ان کمپنیوں کی ذمہ داری ہیں.
Post Views: 131

