Uncategorized

گیس کی قیمتوں میں کمی سے ہماری بہنوں کی زندگی میں آسانی پیدا ہوگی۔ مودی

نئی دلی۔ 29؍ اگست۔ ایم این این۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تمام ایل پی جی صارفین یعنی 33 کروڑ کنکشنوں کے لیے، ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 200 روپے فی سلنڈر کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔جناب مودی نے کہا کہ رکشا بندھن کا تہوار ہمارے پریوار میں خوشیوں میں اضافہ کرنے کا دن ہے۔پی ایم اجولا یوجنا کے صارفین کو ان کے کھاتوں میں  200  روپے فی سلنڈر کی سبسڈی ملتی رہے گی۔حکومت نے 75 لاکھ اضافی پی ایم اجولا کنکشنوں کو بھی منظوری دی ہے، جس سے پی ایم یو وائی کے کل مستفیدین کی تعداد 10 کروڑ 35 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری کے ایکس تھریڈز کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛’’رکشا بندھن کا تہوار ہمارے خاندان میں خوشیوں میں اضافہ کرنے کا دن ہے۔ گیس کی قیمتوں میں کمی سے میرے پریوار کی بہنوں کے لیے سہولیت میں اضافہ ہوگا اور ان کی زندگی اور آسان ہوگی۔ میری ہر بہن خوش رہے، تندرست رہے، سکھی رہے، ایشور سے یہی میری دعا ہے۔

Related posts

معاشرےکی اولین ترجیح "میاں بیوی اور فیملی کی تربیت اوران کےمسائل کا تصفیہ” ہونا چاہئے

Awam Express News

شمال مشرقی ہندوستان میں بھگدڑ مچنے سے سات افراد ہلاک

Awam Express News

امرناتھ یاترا جموںو کشمیر میںفرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کی عظیم مثال

Awam Express News