Uncategorized

آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس مدھیہ پردیش کی جانب سے ریاستی کنونشن 3 مارچ کو بھوپال میں

بھوپال۔ 2 مارچ 2024 (پریس ریلیز)
آل انڈیا یونانی طبی کانگریس مدھیہ پردیش اسٹیٹ کی جانب سے 3 مارچ کو ریاستی کنونشن بھوپال میں زیرصدارت پروفیسر مشتاق احمد منعقد ہوگا۔ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس مدھیہ پردیش کے ریاستی صدر ڈاکٹر سیّد ظفر حسن اور نائب صدر ڈاکٹر سلیمان خاں نے مشترکہ طور پر بتایا کہ ہماری تحریک سے مدھیہ پردیش میں طب یونانی کے بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں اور ریاست مدھیہ پردیش میں طب یونانی کا مسلسل فروغ ہو رہا ہے۔ آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کی تحریک کو مزید فعال اور کارآمد بنانے کے مقصد سے اس کنونشن کا انعقاد کیا جارہا ہے۔
جاری کردہ
ڈاکٹر محمد سلیمان خان
نائب صدر
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس مدھیہ پردیش
بھوپال۔

Related posts

دوران روزہ متحرک رہنے کے لیے متوازن غذا لیں

Awam Express News

میٹھی زبان کے استعمال سے دشمن بھی دوست بن جاتا ہے۔:مولانا شاکر علی نوری

Awam Express News

گلوبل میڈیا کانگریس میڈیا انڈسٹری کے مستقبل کی تشکیل میں ایک پلیٹ فارم ہے: وزیر ثقافت

Awam Express News