Uncategorized

نیتا ایم امبانی نے ایشیائی کھیلوں میں گولڈ میڈل جیتنے پربھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی تعریف کی

ممبئی۔ 25؍ ستمبر۔2023 ۔محترمہ نیتا ایم امبانی نے چین کے ہانگزو میں منعقد ہو رہے ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے پر ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔ بھارتی ٹیم نے سری لنکا کو 19 رنز سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔
محترمہ نیتا ایم امبانی نے کہا، ایشیائی کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے پر ٹیم انڈیا کو مبارکباد! قوم کو آپ کی تاریخی فتح پر فخر ہے اور یہ آنے والی نسلوں کو متاثر کرے گی۔ ہماری خواتین کی ٹیم نے ایک بار پھر دکھایا ہے کہ صحیح ذہنیت، حمایت، یقین اور اجتماعی جذبے کے ساتھ وہ ناقابل تسخیر ہیں!
ہندوستان میں خواتین کی کرکٹ کے لیے یہ ایک قابل ذکر سال رہا ہے، جس کا آغاز ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی شاندار کارکردگی سے ہوا۔ اس کے بعد ٹیم نے تاریخی ڈبلیو پی ایل اور اب ایشین گیمز میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔
ایشین گیمز میں ہرمن پریت کور ٹیم کی قیادت کر رہی ہیں۔ جنہوں نے ویمنز پریمیئر لیگ میں ممبئی انڈینز کی کپتانی بھی کی۔ ممبئی انڈینز کو اس سال ویمنز پریمیئر لیگ کی چیمپئن کا تاج پہنایا گیا۔

Related posts

ے97.82 فیصد 2000نوٹ بینکنگ سسٹم میں واپس آگئے: آر بی آئی

Awam Express News

وزیر داخلہ امیت شاہ اتوار کو ہند۔بنگلہ بارڈر کراسنگ پر نئے مسافر ٹرمینل کا افتتاح کریں گے

Awam Express News

کربلا سے الحسن: عراق غریب ملک نہیں ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے کھلا ہے۔

Awam Express News