شاہ سلمان ریلیف ذمہ دار اور اسسٹنٹ سپر وائزر جنرل عقیل الغامدی نے اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس کا اہتمام پرتگال کی وزارت خارجہ اور اقتصادی تعاون و ترقی کی تنظیم کی نظامت نے کیا تھا۔اس موقع پر مقررین نے حکومتوں ۔ ترقیاتی اداروں ، بین الاقوامی تنظیموں کے علاوہ سول سوسائٹی اور نجی شعبے کے درمیان مستحکم شراکت داری پر زور دیا ۔اجلاس میں شریک نمائندوں نے مہارتوں کے تبادلہ اور سہ طرفی تعاون کے شعبوں میں امکانات کی نشان دہی بھی کی۔اجلاس میں مختلف مملکوں
سے 200 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی اور جاری رجحانات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے اپنے تجربات اور تجاویز سے آگاہ کیا۔ تاکہ باہمی تعاون سے چیلنجوں کا مقابلہ اور مسائل کا حل ممکن بنایا جا سکے۔اس موقع پر پرتگالی ڈائریکٹوریٹ برائے ترقی تعاون ماریہ گونزالو نے عقیل الغامدی کے ساتھ ملاقات کی ۔عقیل الغامدی نے مملکت کی جانب سے تین دہائیوں کے دوران جنوب کے ملکوں کو 99 ارب ڈالر سے زائد کی امداد کا ذکر کیا۔انہوں نے بتایا خطے میں مملکت 10 لاکھ پناہ گزینوں کی می میزبانی کر رہی ہے۔ پناہ گزینوں کو خوراک ، تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں