35.5 C
Delhi
جولائی 16, 2026
Saudi Arabia

اجازت نامہ کے بغیر رہائش فراہم کرنے والی سات عمرہ کمپنیاں معطل

‘خدا کے مہمانوں’ کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں: وزارتِ حج و عمرہ

مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے ہفتے کے روز اطلاع دی ہے کہ سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے ریگولیٹری کنٹرولز کی خلاف ورزیوں پر سات عمرہ کمپنیوں کو معطل کر دیا ہے۔ ان خلاف ورزیوں میں عازمین کو بغیر لائسنس والی رہائش گاہوں میں رہائش فراہم کرنا بھی شامل ہے۔ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق ‘خدا کے مہمانوں’ کو فراہم کردہ خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے وزارت کی طرف سے نگرانی کی جو کوششیں جاری ہیں، اِن خلاف ورزیوں کی نشاندہی اُنہی کا حصہ ہے۔رپورٹ میں کہا گیا، "وزارت نے وضاحت کی کہ یہ سنگین خلاف ورزیاں ہیں جن سے حاجیوں کی حفاظت اور آرام متأثر ہوتا ہے۔”رپورٹ کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ مقرر کردہ سزاؤں پر عمل درآمد کی تیاری میں اس نے مذکورہ کمپنیوں کے خلاف فوری قانونی اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔نیز کہا گیا، "وزارتِ حج و عمرہ نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنی خواہش کا اعادہ کیا کہ عازمین کو معیار اور کارکردگی کے اعلیٰ ترین معیارات کے مطابق ان کے مکمل حقوق ملیں اور اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی کمپنی کے ساتھ نرمی نہیں برتی جائے گی جو معاہدہ کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے گی یا حجاج کی حفاظت کو خطرے میں ڈالے گی۔”وزارت نے تمام عمرہ کمپنیوں اور اداروں سے کہا ہے کہ وہ منظور شدہ ضوابط اور ہدایات کی مکمل تعمیل کریں اور مخصوص اوقات کے اندر متفقہ خدمات کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ وہ مملکت میں قیام کے دوران زائرین کے بہتر تجربے میں اور انہیں اطمینان فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

Related posts

سعودی عرب کایوم تاسیس:23،22 فروری کوسرکاری تعطیل کااعلان،ملازمین کا طویل اختتامِ ہفتہ

Awam Express News

خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل کا بین الاقوامی برادری سے غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت روکنے کے مطالبے کا اعادہ

Awam Express News

النور سپیشلسٹ ہسپتال نے اس سال حج سیزن 1446 ہجری کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔

Awam Express News