Qatar

قطر نے 8 ہندوستانی شہریوں کو موت کی سزا سنائی

نئی دہلی، 26 اکتوبر . قطر میں طویل عرصے سے قید آٹھ ہندوستانی شہریوں کو وہاں کی ایک عدالت نے موت کی سزا سنائی ہے جمعرات کو یہاں یہ معلومات شیئر کرتے ہوئے وزارت خارجہ نے ہندوستانی شہریوں اور ان کے اہل خانہ کو یقین دلایا ہے کہ حکومت ہند ان کے تحفظ کے لیے تمام قانونی اور سفارتی مدد فراہم کرے گی۔ وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہمیں ابتدائی معلومات ملی ہیں کہ قطر کی پرائمری کورٹ نے الدہرہ کمپنی کے آٹھ ہندوستانی ملازمین کے معاملے میں آج اپنا فیصلہ سنایا ہے۔”
وزارت نے کہا، "ہم ان ہندوستانی شہریوں کو موت کی سزا سنائے جانے کے فیصلے سے حیران ہیں اور تفصیلی فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔ ہم خاندان کے افراد اور قانونی ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہیں اور تمام قانونی آپشنز کی تلاش کر رہے ہیں۔”
بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم اس معاملے کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور اس پر باریکی سے نظر رکھ رہے ہیں۔ ہم تمام قونصلر اور قانونی مدد فراہم کرتے رہیں گے۔ ہم اس فیصلے کو قطری حکام کے ساتھ بھی اٹھائیں گے۔”
وزارت نے کہا کہ اس معاملے میں کارروائی کی خفیہ نوعیت کی وجہ سے، اس وقت مزید کوئی تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہوگا۔

Related posts

 وزیرخارجہ نے قطر میں زیر حراست آٹھ ہندوستانیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی  رہائی کے لیے کوششوں کا یقین دلایا

Awam Express News

مسئلہ فلسطین کے پرامن حل اور دو ریاستی حل کے نفاذ کے بارے میں اقوام متحدہ کی اعلیٰ سطحی بین الاقوامی کانفرنس کے شریک سربراہوں کا جاری کردہ بیان

Awam Express News

قطر کی یروشلم کو غرب اردن سے الگ کرنے کے اسرائیلی فیصلے کی شدید مذمت

Awam Express News