Press Release

الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے فیصل، دلشاد اور سلیم نے بچائ مریضوں کی جان

آعظم گڑھ،27 اکتوبر ( نامہ نگار)609 مریضوں کو مفت خون مہیا کرانے والی تنظیم الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) نے ایک بار پھر انسانیت کا ثبوت پیش کیا ہے۔الفلاح فاؤنڈیشن سے جڑے محمد فیصل اور محمد دلشاد نے جین پور (آعظم گڑھ) کے الفلاح فاؤنڈیشن رکن صدام انصاری کی بہن کیلئے مفت خون عطیہ کر انسانیت کا عظیم نمونہ پیش کیا۔ان کے علاوہ محمد سلیم نے بھی سدیس کیلئے مفت خون عطیہ کیا۔اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن (بلڈ ڈونیٹ گروپ) بانی ذاکر حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ خون عطیہ بیداری کیلئے الفلاح فاؤنڈیشن لگاتار مہم چلا رہی ہے۔تنظیم کا مقصد لوگوں کے اندر سے خون عطیہ کو لیکر ڈر کو ختم کرنا اور سماج میں ایک دوسرے کی مدد کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔اس موقع پر الفلاح فاؤنڈیشن سے خون حاصل کرنے والی صدام انصاری کی بہن نے الفلاح فاؤنڈیشن بالخصوص محمد فیصل،محمد دلشاد،آفتاب احمد، محمد سلیم اور بانی ذاکر حسین کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

ای ڈی آفیسر بتا کر مشکوک مرڈررس کا بنگلے میں داخلہ

Awam Express News

خواتین رزرویشن بل پاس ہونے پر  ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے وزیر اعظم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا

Awam Express News

ستمبر 13سے شروع ہونے والی 28ویں عالمی روحانی کانفرنس میں امن اور انسانی اتحاد کو پھیلانے پر زور دیا جائے گا

Awam Express News