Press Release

"مسلمان اور امن پسند افراد اسرائیلی پروڈکٹس بالخصوص کوکا کولا،پیپسی وغیرہ کا بائیکاٹ کریں”

سماجی کارکن ذاکر حسین کی امن پسند افراد سے پر زور اپیل

نئ دہلی،10 نومبر (پریس ریلیز) اسرائیل کا فلسطینی مسلمانوں پر لگاتار حملوں پر سماجی کارکن ذاکر حسین نے اپنا شدید ردعمل پیش کرتے ہوئے اسرائیل کی مخالفت کرتے ہوئے اس کے پروڈکٹس کے بائیکاٹ کی اپیل کی ہے۔آج میڈیا کیلئے جاری بیان میں ذاکر حسین نے کہا کہ معاشی طور سے مضبوط اسرائیل کے پروڈکٹس کی خریدو فروخت سے مسلمانوں سمیت ہر انصاف پسند کو گریز کرنا چاہیے۔اگر ہم سب متحد ہو کر اسرائیلی مصنوعات (کوکا،پیپسی سمیت دیگر اشیاء ) کا بائیکاٹ کرتے ہیں تو اسرائیل کی ایک طویل عرصہ سے فلسطین پر جاری ظلم و ستم پر روک لگائی جا سکتی ہے۔ ہم کوکا کولا جب بھی پیتے ہیں تو ہمارے ذہن میں یہ بات ہونی چاہیے کہ ہم کوکا کولا نہیں بلکہ فلسطینی مظلوم مسلمانوں کا خون پی رہے ہیں۔سچ ہیکہ اگر مسلمان چاہیں تو آج سے اور ابھی سے اسرائیل کو بیک فٹ پر لا سکتے ہیں۔آپ صرف ایک کام کیجئے کہ آج اور ابھی سے عہد کیجئے کہ ہم اب کوکا کولا اور پیپسی خود بھی نہیں پیئیں گے اور دوسروں کو بھی پینے سے روکیں گے۔ذاکر حسین سے مسلمانوں اور امن پسند افراد سے اپیل کی ہیکہ شادی بیاہ اور پروگرام میں مہمانوں کو کوکا کولا ،پیپسی پیش کرنے سے گریز کریں۔واضح رہیں کہ تقریباً ایک ماہ کے عرصہ میں اسرائیل دس ہزار سے زائد مسلمانوں بالخصوص بچوں کا بے دردی سے قتل کر چکا ہے۔

Related posts

سری نگر ہوائی اڈے نے نائٹپارکنگ ایپلی کیشن فیس میں 50 فیصد کمی کا فیصلہ کیا

admin

سی ای او ڈاکٹر نوہیرا شیخ کی گرفتاری غیر قانونی ہراساں کرنے کی کوشش اور سازشوں کا حصہ

Awam Express News

زمین مافیاﺅں کے ہاتھوں اونے پونے زمین نیلامی خبر شائع کرنے کیخلاف ای ڈی نے درخواست دائر کی

Awam Express News