Uncategorized

انجمن ترقی اردو (ہند) کا احیاء کیا جائے

نئی دہلی، 15 نومبر 2023
اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (یو ڈی او) کی ایک اہم میٹنگ تنظیم کے لیگل جنرل سیکریٹری ڈاکٹر لال بہادرایڈووکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوئی ،جس میں ملک گیر سطح پر اردو زبان کے فروغ کی صورتحال پر غور وخوض کیا گیا۔ اس میٹنگ میں یہ بات زیربحث آئی کہ ایک زمانے میں انجمن ترقی اردو (ہند)نے اردو زبان کی بقا اور ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا تھا ، لیکن اب پچھلے کئی برسوں سے انجمن کی سرگرمیاںنامعلوم وجوہات کی بناء پر ٹھپ پڑگئی ہیں ، لہٰذا ضروری معلوم ہوتا ہے کہ انجمن ترقی اردو (ہند) کو اس کے اصل کردار پر واپس لانے کے لیے ایک مہم چلائی جائے، تاکہ بابائے اردو مولوی عبدالحق کے خوابوں میں رنگ بھرا جاسکے۔ میٹنگ میں کہا گیا کہ انجمن ترقی اردو کا قیام اردو زبان کی بقا اور ترقی کے لیے عمل میں آیا تھا ، لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ اب یہ عملی طورپر معطل ہوگئی ہے ، اس لیے اس کو سرگرم اور فعال بنانے کے لیے اس کی تشکیل نو کی جائے۔ یوں بھی انجمن کے موجودہ جنرل سیکریٹری کی مدت پوری ہوگئی ہے ، اس لیے ان کی جگہ اردو برادری کا کوئی فعال شخص اس کی ذمہ داریاں سنبھالے۔اس کے ساتھ ہی انجمن کی ریاستی شاخوں کو فعال بنانے پر بھی زوردیا گیا ۔اس سلسلے میں اردو ڈیولپمنٹ آرگنا ئزیشن کا ایک وفد جلد ہی اردو کے بہی خواہوں سے ملاقات کرکے ماحول سازی کرے گا۔انجمن ترقی اردو کو بچانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔اظہار خیال کرنے والوں میں بابولال بھارتی، عشرت علی، ڈاکٹر جاوید انور، ڈاکٹر محمد نسیم، کلیم تیاگی وغیرہ شامل ہیں۔ تمام شرکاء کا شکریہ ڈاکٹر سیّد احمد خاں نے ادا کیا۔

Related posts

وزیر اعظم مودی نے بھوٹان کےس اتھ دو طرفہ تعلقات کے لئے بہت کچھ کیا ہے ۔ بھوٹانی وزیراعظم

Awam Express News

ترقی یافتہ ہندوستان میں خواتین کا کردار اہم ۔ صدر مرمو

Awam Express News

بمسٹیک ممالک کو دہشت گردی اور اسمگلنگ سے نمٹنےکیلئے مشترکہ کوشش کرنی چاہئے۔ وزیر خارجہ

Awam Express News