Saudi Arabia

سعودی عرب جدید ترین شہر نیوم کے تحت نئے سیاحتی مرکز سیرنا کی نقاب کشائی

سعودی عرب میں 500 ارب ڈالر کے سیاحتی پراجیکٹ کی نقاب کشائی سیرنا میں ہوئی۔ خلیج عقبہ کی ساحلی پٹی پر واقع سیرنا کو پرتعیش علاقے کے طور پر دیکھا جائے گا جس میں اعلیٰ معیار کے 65 ہوٹل اور 35 خصوصی رہائش گاہیں ہوں گی۔سیاحتی پراجیکٹ میں منفرد ساحلی کلب اور جدید ترین فلاح و بہبود کی سہولت بھی میسر ہو گی۔ جس میں پیدل اور گھڑسواری کے ذریعے سمندر، پہاڑوں، کھانے اور تفریح کی تلاش کی جائے گی۔واضح رہے یہ سرگرمی فطرت کے قریب ترین مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہے۔ جس میں سیرنا کے قدرتی ماحول کو محفوظ رکھا جائے گا۔ اس کے ذریعے یہ پیغام دینا بھی مقصود ہے کہ جدید ماحولیاتی ڈیزائن اور تعمیراتی تکنیکی مہارتوں کو یکجا ایسے بھی کیا جاسکتا ہے کہ قدرتی ماحول پر اثر انداز نہ ہوں۔اس سلسلے میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سرینا تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں مدد فراہم کرنے کا ذریعہ ہے اور بہترین مہمان نوازی کا نمونہ ہوگا۔

Related posts

ایرانی سفیر کی الریاض آمد

Awam Express News

پرنس محمد بن سلمان نے ریاست کویت کراؤن پرنس کو مبارکباد دی

Awam Express News

یکم رمضان المبارک کو مسجد الحرام میں ایک لاکھ 37 ہزار زائرین خدمات سے مستفید

Awam Express News