International Saudi Arabia

شاہ سلمان کی شہدائے غزہ کے ایک ہزار اقارب کی حج کی میزبانی کا حکم

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے فلسطین کے جنگ سے تباہ حال علاقے غزہ کی پٹی کے شہداء اور زخمیوں کے خاندانوں میں سے 1000 افراد کی سرکاری سطح پر دوران حج میزبانی کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔شاہ سلمان کی طرف سے فلسطینی شہداء اور زخمیوں کے سرکاری سطح پر حج کے احکامات کے تحت اب مجموعی طور پر دو ہزار فلسطینی فریضہ حج ادا کریں گے۔اس سے قبل سعودی عرب ہر سال ایک ہزار فلسطینیوں کے سرکاری حج کے انتظامات کرتا چلا آیا ہے۔ فلسطینی حجاج میں اضافہ موجودہ غزہ جنگ کے تناظر میں جنگ سے متاثرہ فلسطینیوں کے سکون اور ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر کیا گیا ہے۔

مزید ایک ہزار فلسطینی عازمین کے فریضہ حج کے انتظامات کی نگرانی سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور اور دعوت وارشاد کرے گی۔

اس موقع پر سعودی عرب کے وزیر برائے مذہبی امور اور خادم حرمین شریفین کے خصوصی حج پروگرام کے انچارج ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اورولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کا اس فراخدلانہ شاہی اقدام کا شکریہ ادا کیا۔سعودی قیادت کی طرف سے مزید ایک ہزار فلسطینیوں کے سرکاری حج کے احکامات سے مملکت کی برادر فلسطینی عوام کے ساتھ ہمدردی اور ان کے دکھوں کو دور کرنے کی کوششوں کی عکاسی ہوتی ہے۔آل الشیخ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ غیر معمولی میزبانی غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے مصائب کے لیے راحت وسکون کا باعث بنے گی۔ سعودی عرب مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعودی کے دور سے فلسطینی عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ مزید ایک ہزار فلسطینیوں کےحج کے انتظامات کا حکم کوئی حیرت کی بات نہیں۔

Related posts

بھارت  کی سلامتی  میں ہی ہماری سلامتی ہے  مالدیپ کے وزیر خارجہ  عبداللہ خلیل کا بیان

Awam Express News

ایرانی سفیر کی الریاض آمد

Awam Express News

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون جناب امت شاہ نےسری رنگم میں مقدس ارولمیگو ارنگناتھ سوامی مندر اور تروونئی کوول، تروچیراپلی، تمل ناڈو میں ارولمیگو جمبوکیشور مندر میں پوجا کی

Awam Express News