Kuwait

کویت کے امیر نواف الاحمد الجابر الصباح انتقال کرگئے

ان کی عمر 86 برس تھی‘ سرکاری ٹی وی پر کویت کے حکمران کی وفات کا اعلان کیا گیا

 کویت کے امیر نواف الاحمد الجابر الصباح انتقال کرگئے۔ کویتی سرکاری ٹی وی کے مطابق کویت کے امیر نواف الاحمد الجابر الصباح آج ہفتہ کے روز 86 برس کی عمر میں وفات پا گئے، ریاست کے امیری دیوان نے کویت کے حکمران کے انتقال کا اعلان کیا، اس سلسلے میں سرکاری ٹیلی ویژن نے پہلے شاہی خاندان میں موت کا اشارہ دیتے ہوئے اپنی معمول کی پروگرامنگ منقطع کرتے ہوئے قرآنی آیات چلانا شروع کیں، جس کے فوری بعد ہی نشر ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ ہم ریاست کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الصباح کی وفات پر سوگوار ہیں۔
بتایا جارہا ہے کہ امیر کویت نے مارچ 2021ء میں غیر متعینہ طبی معائنے کے لیے امریکہ کا سفر کیا تھا اور گزشہ ماہ شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کی اچانک طبیعت بگڑنے پر انہیں ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں ان کا علاج جاری تھا کچھ وقت کے لیے امیر کویت کی طبیعت میں بہتری بھی آئی تاہم وہ مکمل طور پر صحت یاب نہ ہوسکے اور آج خالق حقیقی سے جا ملے۔بتاتے چلیں کہ شیخ نواف نے اپنے پیشرو مرحوم شیخ صباح الاحمد الصباح کی 2020ء میں وفات کے بعد امیر کی حیثیت سے حلف اٹھایا، شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح اس سے قبل کویت کے وزیر داخلہ اور دفاع بھی رہ چکے ہیں، ان کی وفات کے بعد اب 83 سال کی عمر میں شیخ مشعل الاحمد الجابر کو کویت کے حکمران کا عہدہ ملنے کا امکان ہے۔

Related posts

مہتمم سلطان نے کویت کے امیر کو مبارکباد پیش کی۔

Awam Express News

کویت نے ریاستِ قطر کے صاحبِ السمو امیر والد کے انتقال پر سرکاری سوگ کا اعلان کیا، جھنڈے نصف سر پر لہرانے کا حکم

Awam Express News

جدت اور ٹیکنالوجی نئے کویت ویژن 2035 کے مرکز میں ہیں۔ یہ بات 7ویں چائنا عرب سٹیٹس ایکسپو کے دوران ٹیکنالوجی کی منتقلی اور اختراعی تعاون کے بارے میں اعلیٰ سطحی مکالمے کے دوران ان کی تقریر میں سامنے آئی، جس کا موضوع "جدت… سبز ترقی اور خوشحالی” کے تحت منعقد ہوا۔ سفیر النجیم نے اس سیشن کو ٹیکنالوجی اور سبز معیشت کے شعبوں میں دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کو بڑھانے کا ایک موقع سمجھتے ہوئے چین کے ساتھ جدت اور تزویراتی شراکت داری کے لیے کویت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قدرتی وسائل پر مبنی معیشت پائیدار خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے اب کافی نہیں ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ریاست کویت نے چین کے تعاون سے اس شعبے میں پرجوش اقدامات اور منصوبوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ سفیر النجیم نے وضاحت کی کہ ریاست کویت نے چین کے ساتھ متعدد منصوبے شروع کیے ہیں، جیسے "شگایا قابل تجدید توانائی پروجیکٹ” اور "ڈیجیٹل کویت 2035 انیشیٹو”، اس کے علاوہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ فار واٹر ڈی سیلینیشن، انرجی اینڈ ویسٹ ٹریٹمنٹ کے پروجیکٹ کے علاوہ کویت میں خصوصی طور پر یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت کے منصوبے بھی شامل ہیں۔ سمارٹ شہروں کی ترقی میں معاونت کے لیے لیبارٹریز۔ ان کا خیال تھا کہ یہ منصوبے علمی معیشت کی طرف منتقلی کے لیے کویت کے سنجیدہ عزم کی عکاسی کرتے ہیں اور چین کے ساتھ تعاون کے جذبے کی عکاسی کرتے ہیں۔ سفیر النجم نے کہا کہ ریاست کویت 2013 میں پہلی چائنا-عرب سٹیٹس ایکسپو میں مہمان خصوصی تھی، جو چین-عرب ریاستوں کے تعاون کے عمل میں ایک کلیدی شراکت دار کے طور پر کویت کی پوزیشن کی تصدیق کرتی ہے اور بیلٹ اینڈ ان روڈ کے فریم ورک کے اندر چین-عرب تعاون کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر ایکسپو کی بڑھتی ہوئی حیثیت کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایشیائی انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بینک کے بانی رکن کے طور پر کویت کا حالیہ الحاق سمارٹ انفراسٹرکچر پراجیکٹس، پائیدار توانائی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کی حمایت کے لیے ایک اسٹریٹجک قدم ہے

Awam Express News