تھیرووننت پورم۔ 16؍دسمبر ۔ ایم این این۔ ہندوستان کے پاس دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم ہے اور کیرالہ نے اس میں اسٹارٹ اپس کی تعداد میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے۔ مرکزی وزیر نرملا سیتارامن نے ہفتہ کو یہاں ایک تقریب میں یہ بات کہی۔یہاں فاطمہ ماتا نیشنل کالج کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ سیتارامن نے کہا کہ کیرالہ نے بھی ہندوستان کی فن ٹیک صنعت میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہندوستان کے پاس دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم ہے اور کیرالہ نے اس میں اسٹارٹ اپس کی تعداد میں حصہ ڈالا ہے۔ کیرالہ کے ساحلی علاقے، اس کے مصالحے اور علمی معیشت میں بے پناہ گنجائش ہے۔ کیرالہ ہندوستان کی فن ٹیک صنعت میں بھی بہت زیادہ حصہ ڈال رہا ہے۔مالیات اور کارپوریٹ امور کی وزیر محترمہ سیتا رمن نے فارغ التحصیل طلباء سے کہا کہ ان تمام مواقع اور اچھے تعلیمی اداروں کے ساتھ،2047تک بھارت کی تعمیر آپ کے ہاتھ میں ہے۔بعد ازاں انہوں نے ترواننت پورم کے منگلا پورم گرام پنچایت میں وکست بھارت سنکلپ یاترا پروگرام کے دوران فائدہ اٹھانے والوں کو پی ایم اجولا یوجنا کے تحت گیس کے چولہے حوالے کیے۔مرکزی وزیر نے وکست بھارت کیلنڈر اور معلوماتی بروشر بھی عوام میں تقسیم کئے۔انہوں نے مرکزی حکومت کی مختلف اسکیموں بشمول پی ایم مدرا یوجنا، پی ایم سواندھی اور زرعی میکانائزیشن پر سب مشن (ایس ایم اے ایم)، کسان کریڈٹ کارڈ اسکیم اور پی ایم ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام کے استفادہ کنندگان کو چیکس حوالے کیے۔