کویت سٹی،۔۔ سپریم کونسل کے رکن اور فجیرہ کے حکمران عزت مآب شیخ حمد بن محمد الشرقی نے ، شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پرصدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی جانب سے امیر کویت عزت مآب شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح سے تعزیت اور ہمدردی کااظہار کیا۔عزت مآب شیخ حمد نے وفد کے ہمراہ امیر کویت سے ملاقات کی۔
فجیرہ کے حکمراں نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو اپنی جوار رحمت اور جنت الفردوس میں جگہ دے اور الصباح خاندان اور کویتی عوام کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
عزت مآب شیخ حمد نے ئب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم اورنائب صدر، نائب وزیراعظم اور صدارتی عدالت کے چیئرمین عزت مآب شیخ منصور بن زاید النہیان کی جانب سے بھی شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کے انتقال پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
ملاقات میں موجود شرکا نے مرحوم کے مثالی کردار اور اپنے ملک اور عوام کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے عزت مآب شیخ مشعل کی قیادت میں کویت کے لیے مسلسل ترقی اور خوشحالی کی خواہشات کا اظہار کیا۔
فجیرہ کے حکمران کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرنے والوں میں عجمان کے ولی عہد عزت مآب شیخ عمار بن حمید النعیمی، فجیرہ کے ولی عہدعزت مآب شیخ محمد بن حمد بن محمد الشرقی، فجیرہ اتھارٹی برائے ثقافت ومیڈیا کے چیئرمین شیخ راشد بن حمد الشرقی، شیخ مکتوم بن حمد الشرقی،عجمان کی حکمران عدالت کے چیئرمین ڈاکٹر شیخ ماجد بن سعید النعیمی اور متعدد اعلی عہدے دار شامل تھے۔
اس سے قبل کویت پہنچنے پر کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر شیخ حمد اور ان کے وفد کا امیری دیوان امور کے وزیر شیخ محمد عبداللہ المبارک الصباح نے استقبال کیا۔

