UAE

محمد بن راشد کا دبئی کارپوریشن برائے ایمبولینس سروسز کے بورڈ کی تشکیل کا حکم نامہ جاری

متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے دبئی کے حکمران کی حیثیت سے 2023 کے فرمان نمبر 62 کو دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی صدارت میں دبئی کارپوریشن فار ایمبولینس سروسز کے بورڈ کی تشکیل کا حکم نامہ نمبر 62جاری کیاہے۔

دبئی پولیس کے اسسٹنٹ کمانڈر ان چیف برائے ایکسیلینس اینڈ لیڈنگ افیئرز بورڈ کے وائس چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔بورڈ کے دیگر ارکان میں دبئی آر ٹی اے کی ٹریفک اینڈ روڈز ایجنسی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے علاوہ وزارت صحت و روک تھام، دبئی میں جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس اور دبئی اکیڈمک ہیلتھ کارپوریشن (دبئی ہیلتھ) کا ایک ایک نمائندہ شامل ہے۔ان نمائندوں کے نام ان اداروں کے متعلقہ سربراہان کے ذریعہ نامزد کیے جائیں گے۔ بورڈ میں دبئی کارپوریشن فار ایمبولینس سروسز کے سی ای او بھی شامل ہیں۔یہ فرمان دبئی کارپوریشن فار ایمبولینس سروسز کے بورڈ کی تشکیل سے متعلق 2014 کے فرمان نمبر 25 کو کالعدم قرار دیتا ہے۔

Related posts

دھمکی آمیز خط پر پاکستان کا امریکا سے احتجاج

admin

 صدرِ یو اے ای کا شہداء کو خراجِ عقیدت، نوجوان نسل کو قومی خدمت کا پیغام

Awam Express News

دبئی بین الاقوامی کانٹینٹ مارکیٹ میں 16 ممالک کے 80 سے زائد نمائش کنندگان کی شرکت

Awam Express News