Saudi Arabia

فیصل بن سلمان خادم حرمین کے مشیر مقرر

شاہی فرمان کے تحت سلمان بن سلطان مدینہ منورہ کے امیر مقرر

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متعدد شاہی فرمان جاری کیے، جن کے مطابق شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز کو وزیر کے عہدے کے ساتھ خادم حرمین شریفین کا خصوصی مشیر اور شہزادہ سلمان بن سلطان کو وزیر کے عہدے کے ساتھ مدینہ منورہ ریجن کا امیر مقرر کیا گیا ہے۔ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی تجویز پر شاہی فرمان میں شہزادہ فیصل بن سلمان کو کنگ عبدالعزیز ہاؤس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چیئرمین مقرر کیا گیا اور ولی عہد کی جانب سے جاری کردہ فرمان کے تحت شہزادہ فیصل بن سلمان کو کنگ فہد نیشنل لائبریری کے بورڈ آف ٹرسٹیز کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ان احکامات میں مکہ المکرمہ ریجن کے نائب امیر شہزادہ بدر بن سلطان کو ان کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز کو اور مشرقی صوبے کے نائب امیر شہزادہ احمد بن فہد بن سلمان کو ان کے عہدے سے ہٹا کر شہزادہ سعود بن بندر کو ان کا جانشین، شہزادہ خالد بن سعود بن عبداللہ بن فیصل کو تبوک ریجن کا نائب امیر، شہزادہ خالد بن سطام بن سعود کو بہترین رینک کے ساتھ عسیر ریجن کا نائب امیر، شہزادہ متعب بن مشعل بن بدر بن سعود کو بہترین رینک کے ساتھ الجوف ریجن کا نائب امیر مقرر کیا گیا اور حفر الباطن کے گورنر شہزادہ منصور بن محمد بن سعد الثانی آل عبدالرحمن کو ان کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ شہزادہ عبدالرحمن بن عبداللہ بن فیصل بن ترکی بن فرحان کو تعینات کر دیا گیا ہے۔(…)

Related posts

Special Issue on the Occasion of the 95th Saudi National Day 2025

Awam Express News

سعودی عرب کا الریاض ایئرکے نام سے نئی قومی فضائی کمپنی کے قیام کا اعلان

Awam Express News

سعودی عرب کی نظریں انڈین پریمیئر لیگ میں 30 بلین ڈالر کے حصص پر!

Awam Express News