National

وزیر دفاع نے جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا

ایل او سی پر سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا
ایل او سی۔  27؍ دسمبر۔ ایم این این۔   مرکزی وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے آج جموں و کشمیر کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے ساتھ ساتھ سیکورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔  ان کے ساتھ آرمی چیف جنرل منوج پانڈے اور جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف، شمالی کمان لیفٹیننٹ جنرل اوپیندر دویدی بھی تھے۔رکشا منتری کو موجودہ سیکورٹی صورتحال، انسداد دراندازی گرڈ اور آپریشنل تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آپریٹنگ چیلنجوں سے جڑے پہلوؤں پر جناب راج ناتھ سنگھ نے زمینی کمانڈروں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے آپریشنز کے دوران پیشہ ورانہ طرز عمل اور مستعدی پر زور دیا۔فوجیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، رکشا منتری نے کارروائی میں مارے گئے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور بہادروں کے خاندانوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمی فوجیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی اور اس بات پر زور دیا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔جناب راج ناتھ سنگھ نے فوجیوں کو یقین دلایا کہ حکومت مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور قوم ہمیشہ فوجیوں کی بے مثال بہادری اور قربانی کی مقروض رہے گی۔ انہوں نے مسلح افواج کی فلاح و بہبود کو حکومت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ سیکورٹی اور انٹیلی جنس فریم ورک کو تقویت دینے کے لیے اضافی کوششیں کی جا رہی ہیں۔’’ہندوستانی فوج کوئی عام فوج نہیں ہے۔ فوجی ہمارے محافظ ہیں۔ یہ ان کا فرض ہے کہ وہ نہ صرف قومی مفادات کا تحفظ کریں بلکہ لوگوں کے دل جیتیں۔ انہوں نے فوجیوں کو اضافی چوکس رہنے کی تلقین کی، تاکہ مستقبل میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے، اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی کو برداشت نہیں کیا جانا چاہیے۔رکشا منتری نے سیکٹر میں حالیہ واقعات کو افسوسناک قرار دیا اور تمام رینکوں سے کہا کہ وہ ٹھوس ٹکنالوجی کی مدد سے قائم طریقہ کار کے مطابق سخت انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کریں۔ انہوں نے تمام کمانڈروں پر زور دیا کہ وہ اچھی طرح سے قائم کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کو برداشت نہ کریں۔جناب راج ناتھ سنگھ نے  ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی، جو پونچھ ضلع کے بفلیاز کے گاؤں ٹوپا پیر کے رہائشی تھے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ واقعہ کی جلد تحقیقات کرکے انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔رکشا منتری نے سیکورٹی فورسز، سول انتظامیہ، جموں و کشمیر پولیس، سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کے درمیان اعلیٰ سطحی ہم آہنگی پر اطمینان کا اظہار کیا جس میں سیکورٹی کے ماحول کو بہتر بنانے کی سمت میں عزم کا واضح پیغام پیش کیا گیا، جو کہ سیکورٹی کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے سازگار ہے۔ یونین ٹیریٹری  میں ترقی کا نیا دور شروع ہوا ہے۔ انہوں نے حکومت ہند کی طرف سے شروع کی گئی مرکزی دھارے کی کوششوں میں شامل ہونے کے لیے مقامی لوگوں کی استقامت اور تعاون کی بھی تعریف کی۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ فکری عمل میں اتحاد، صف بندی اور قوم کی بھلائی کے لیے اجتماعی عزم یو ٹی میں امن اور ترقی کی مشترکہ خواہشات کے حصول کے لیے سب سے اہم بنیاد ہے۔

Related posts

شمالی ہندوستان کی ان ریاستوں میں پڑے گی شدید ٹھند

Awam Express News

ہیرا گروپ کیلئے سپریم کورٹ کا موجودہ حکم اور اس کی حقیقت ڈاکٹر نوہیرا شیخ حق پر ہیں اور ہمیشہ عدالتوں کے حکم کی تعمیل کی ہے

Awam Express News

انسانی دل کا خیال رکھنا روحانیت کا جوہر ہے۔ حاجی سید سلمان چشتی

Awam Express News