UAE

پی ایم مودی نے آئی آئی ٹی دہلی۔ابوظہبی کیمپس کے پہلے بیچ کے ساتھ بات چیت کی

ابو ظہبی۔ 13؍فروری۔ ایم  این این۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آئی آئی ٹی دہلی۔ابوظہبی کیمپس کے طلباء کے پہلے بیچ کے ساتھ بات چیت کی اور دونوں ممالک کے طلباء کو ایک ساتھ لانے کے منصوبے کی تعریف کی۔ پی ایم مودی نے کہا کہ اس سے نہ صرف ہندوستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دو طرفہ تعاون کا ایک نیا باب شروع ہوتا ہے بلکہ دونوں ممالک کے نوجوانوں کو بھی ساتھ لاتا ہے۔متحدہ عرب امارات  میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، دہلی کے کیمپس کے افتتاح کا تصور ہندوستان اور  متحدہ عرب امارات  کی قیادت نے فروری 2022 میں کیا تھا  ۔ وزارت خارجہ امور  کے ایک  بیان  کے  مطابقیہ منصوبہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دہلی (IIT-D) اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے درمیان مشترکہ تعاون ہے۔ ابوظہبی ڈیپارٹمنٹ آف ایجوکیشن اینڈ نالج  اور اس کا مقصد عالمی سطح پر طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے معیاری مواقع فراہم کرنا ہے۔یہ دونوں ممالک کے درمیان اگلی نسل کی ٹیکنالوجی، تحقیق اور اختراع کے شعبوں میں شراکت داری کو بھی فروغ دے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ پہلا تعلیمی پروگرام — توانائی کی منتقلی اور پائیداری میں ماسٹرز — اس جنوری میں شروع ہوا۔اس سے پہلے ہوائی اڈے پر پہنچنے پر پی ایم مودی کا یو اے ای کے صدر النہیان نے استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ہاتھ ملایا اور ایک دوسرے سے گلے ملے۔ انہوں نے ون اینڈ ون اور دو طرفہ ملاقات بھی کی جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان متعدد مفاہمت کی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا۔

Related posts

شیخ محمد بن راشد کل فیڈرل نیشنل کونسل کے اجلاس کا افتتاح کریں گے

Awam Express News

شیخ محمد بن راشد کاآرٹ دبئی کے 17ویں ایڈیشن کا دورہ

Awam Express News

متحدہ عرب امارات اور قازقستان کے صدور کا دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

Awam Express News