National

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جموں ایمس کا افتتاح کیا

جموں۔ 20؍فروری ۔ ایم  این این۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جموں میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کا افتتاح کیا۔ وزیر اعظم نے خطہ میں دیگر مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح، آغاز اور سنگ بنیاد بھی رکھا اور مرکزی اسکیموں سے استفادہ کرنے والوں سے بات چیت بھی  کی۔لیفٹیننٹ گورنر، جموں و کشمیر جناب منوج سنہا؛ ، وزیر مملکت، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت  کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ؛ اور جموں سے ممبر پارلیمنٹ جناب جگل کشور شرما اس موقع پر موجود تھے۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا، ’’گزشتہ 10 سالوں میں جموں و کشمیر میں میڈیکل کالجوں کی تعداد 4 سے بڑھ کر 12 ہو گئی ہے۔ اسی طرح، اسی مدت میں، جموں و کشمیر میں ایم بی بی ایس کی سیٹیں  500 سے بڑھ کر 1300 ہوگئی ہیں۔ اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ ’’2014 سے پہلے جموں و کشمیر میں پی جی میڈیکل سیٹیں نہیں تھیں‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’آج مرکز کے زیر انتظام علاقے میں 650 پی جی میڈیکل سیٹیں ہیں ‘‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس خطے میں 35 نئے نرسنگ اور پیرا میڈیکل کالجز بھی بن رہے ہیں جس سے نرسنگ کی سیٹوں  میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ایمس جموں کا افتتاح کرنے پر، وزیر اعظم نے کہا، ’’مرکزی حکومت نے پچھلے 10 سالوں میں 15 نئے ایمس کا اضافہ کیا ہے، جن میں سے دو صرف جموں و کشمیر میں ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’ایمس جموں کے شروع ہونے کے بعد، جموں کے لوگوں کو خصوصی طبی علاج حاصل کرنے کے لیے اب دہلی نہیں جانا پڑے گا، جس سے انہیں قیمتی وقت اور وسائل کی بچت میں مدد ملے گی۔وزیراعظم نے ملک کے تمام شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کی تبدیلی کی تیز رفتاری کو اجاگر کیا۔ انہوں نے 2047 تک ہندوستان کے وکست  بھارت بننے کے اپنے ویژن کو دہرایا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس ویژن کے لیے کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ وکست  جموں و کشمیر وکست  بھارت کے لیے ایک پیشگی شرط ہے اور جموں و کشمیر میں مرکزی حکومت کے مختلف ترقیاتی اور بہتری  کے منصوبوں کا مقصد اس وژن کو حقیقی شکل دینا ہے۔اس موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے، صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ  نے ایمس جموں کے لیے مرکزی حکومت کے عزم کو اجاگر کیا جس کا سنگ بنیاد رکھنے میں صرف 5 سال لگے۔

Related posts

حکیم مولانا عبدالرزاق قاسمی قریشی کو طبّی کانگریس کی جانب سے خراج عقیدت

Awam Express News

ریاست اور مرکزی حکومت کے درمیان بہتر تال میل سے چھتیس گڑھ تیزی سے ترقی کرے گا۔ منوہر لال

Awam Express News

ہمارے ملک میں اب 1000 کلومیٹر سے زیادہ میٹرو نیٹ ورک ہے۔ مودی

Awam Express News