UAE

متحدہ عرب امارات غزہ کے لوگوں تک انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے

متحدہ عرب امارات کےصدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر شروع کیے گئے "گیلنٹ نائٹ 3” کے انسانی بنیادوں پر آپریشن کے ذریعے غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ 11 سے 18 فروری تک امارات ہلال احمر نے غزہ کی پٹی کے تین اہم علاقوں یعنی رفح ، مرکزی علاقے اور خان یونس کو امداد فراہم کی۔ امداد میں خوراک اور طبی سامان، موسم سرما کے کپڑے، نقل مکانی کے مراکز میں روشنی کے یونٹ شامل تھے۔ مزید برآں ہلال احمر امارات نے ایک بیکری منصوبہ بھی شروع کیا ہےجس کا مقصد غزہ کی پٹی میں روٹی کی شدید قلت کو دور کرنا ہے۔ نومبر 2023 میں شروع کیا گیا "گیلنٹ نائٹ 3” غزہ میں فلسطینی عوام کو اہم انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے جاری عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ آپریشن فلسطینی عوام کے لیے متحدہ عرب امارات کی غیر متزلزل یکجہتی اور حمایت کو ظاہر کرتا ہے جو ان کے مصائب کو کم کرنے اور ان کے حالات زندگی کو بہتر بنانے کے لیے اپنی لگن کو ظاہر کرتا ہے۔

Related posts

محکمہ سیاحت نے زبروان پارک میں موسیقی کی تقریب کی میزبانی کی

admin

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے وفاقی قومی کونسل کے وفد کی ملاقات

Awam Express News

آذربائیجان کےسفیرکی صقرغوباش سےدوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے پرتبادلہ خیال

Awam Express News