35.5 C
Delhi
جولائی 16, 2026
National

لداخ میں پیر کی صبح 4.0 شدّت کے زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔

لداخ،20 مئی (ہ س)، مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں زلزلے کے جھٹکوں کا نا تھمنے والا سلسلہ جاری ہے۔خطے میں ہفتہ میں ایک سے دو بار کم شدّت کے زلزلے کے جھٹکوں کا آنا معمول بن گیا ہے۔نیشنل سنٹر فار سیسمولوجی کے مطابق پیر کو مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ میں پیر کی صبح 4.0 شدّت کے زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔تاہم فوری طور زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔سی این ایس کے مطابق لداخ میں زلزلے کی زیر زمین گہرائی دس کلو میٹر تھی۔بتا دیں کہ گزشتہ چھ ماہ سے لداخ اور جموں و کشمیر کے کشتواڑ ضلع میں کم شدّت کے زلزلے کے جھٹکوں سے لوگ خوفزدہ ہو گئے ہیں۔لوگوں کو ماضی میں آئے تباہ کن زلزلے کا ڈر ستانے لگا ہے۔سال 2005 کے زلزلے کی وجہ سے جموں و کشمیر اور لداخ میں بھاری پیمانے پر نقصان ہوا تھا۔وہیں ماہرین مسلسل خطہ میں بڑے پیمانے پر زلزلے کے آنے کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں۔جموں و کشمیر زلزلیاتی پیمانے پر خطرناک سسمک زون چار اور پانچ میں آتا ہے۔

 

Related posts

وزیر اعظم نے پونے میٹرو ٹرینوں کو ہری جھنڈی دکھائی

Awam Express News

آسام کا سیمی کنڈکٹر پلانٹ ہندوستان کے سیمی کنڈکٹر ماحولیاتی نظام کے لیے ایک گیم چینجر

Awam Express News

نوجوان نسل کے دم پر پھر چمکے گی بنارسی کاریگروںکی قسمت

Awam Express News