27.6 C
Delhi
جولائی 9, 2026
Uncategorized

الشفا ہاسپٹل جامعہ نگر میں بلڈ ڈونیشن کیمپ 11 جون کو زندگیاں بچانے کے لیے نوجوان آگے آئیں / ڈاکٹر عارف ندوی

نئی دہلی،09جون(ہ س)۔
کہا جاتا ہے کسی انسان کی زندگی بچانا پوری انسانیت کو بچانے جیسا ہے۔ "آئیے زندگیوں کو بچانے والوں میں شامل ہوں ” یہ نعرہ میڈیکل سروس سوسائٹی نے دیا ہے۔ ایم ایس ایس ایک بلڈ ڈونیشن کیمپ منعقد کرنے جا رہی ہے۔ کیمپ گیارہ جون صبح دس بجے تا دو بجے الشفا ہاسپٹل جامعہ نگر میں لگے گا۔
ویژن 2026 کے ہیلتھ مینیجر ڈاکٹر عارف ندوی نے کہا ” جامعہ نگر اور آس پاس کے انسانیت دوست درد مند نوجوان اس بلڈ ڈونیشن کیمپ میں شریک ہو کر ایک یونٹ خون کا عطیہ دیکر کسی پریشان حال مریض کی زندگی بچانے والوں میں اپنا نام درج کرا ئیں "۔
انہوں نے کہا ” ہم اکثر روزانہ سوشل میڈیا پر کسی کی جان بچانے کے لیے خون کا عطیہ دینے کی اپیل دیکھتے ہیں، یہ تبھی ممکن ہے جب لوگ آگے بڑھ کربلڈ ڈونیشن کیمپ میں حصہ لیں گے، میڈیکل سروس سوسائٹی معاشرے کو صحت مند رکھنے کے مشن پرگزشتہ 10 برس سے کام کر رہی ہے۔

Related posts

بھارت اوریورپی یونین ایف ٹی اے مذاکرات کے 10ویں دور کے لیے تیار

Awam Express News

درآمدات کو کم کرنا قوم پرستی کی سب سے بڑا طریقہ ہے۔ نتن گڈکری

Awam Express News

ایودھیا مسجد کی تعمیر رمضان کے بعد ہوگی شروع

Awam Express News