27.1 C
Delhi
جولائی 17, 2025
Saudi Arabia

خادم حرمین شریفین کی دعوت پر 66 ملکوں کے 683 عازمین سعودی عرب پہنچ گئے

سعودی عرب میں وزارت حج و عمرہ اور خادم حرمین شریفین کے پروگرام کے تحت مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اس پروگرام کے تحت 88 ملکوں سے 2322 مرد و خواتین کو اس سال حج کے لیے بلایا گیا ہے۔ خادم حرمین شریفین کے حج پروگرام کے مہمانوں کے طور پر 15 ملکوں سے 223 عازمین حج 1445 ہجری کے ماہ ذوالحج کی تیسری تاریخ کو مکہ مکرمہ پہنچے۔ اس پروگرام کے تحت اب تک 66 ملکوں کے 683 عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

خادم حرمین شریفین کی دعوت پر بھارت سے بھی متعدد شخصیات و صحافی دوست محمد ایاز خان بھی مکہ پہونچ چکے ہیں۔اللہ تعالیٰ تمام حاجیوں کے حج کو قبول کریں۔

1 व्यक्ति और पाठ की फ़ोटो हो सकती है

وزارت حج کی طرف سے مہمانوں کو مربوط سہولیات فراہم کی گئیں تاکہ وہ سہولت سے اور آرام دہ ماحول میں مناسک حج ادا کرسکیں۔حج کے مناسک کو انجام دینے کے ساتھ ساتھ آنے والے مہمانوں کو مسجد نبوی اور وہاں کی تاریخی یادگاروں کی زیارت کے لیے موقع فراہم کیا جائے گا اور اس دوران پوری سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

Related posts

دنیا کی ابھرتی ہوئی مارکیٹیں: تین عرب ملک سب سے اوپر آگئے

Awam Express News

ریاض کی ایک سڑک معروف سعودی صحافی کے نام سے موسوم کرنے کا فیصلہ

Awam Express News

ٹرمپ مئی میں سعودی عرب کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاؤس

Awam Express News