Kuwait

کویت آتشزدگی میں مہلوکین کی لاشوں کے ساتھ آئی اے ایف کا طیارہ جلد ہی کیرالہ پہنچے گا

کویت میں آتشزدگی کے متاثرین بھارتیوں کی لاشیں جلد ہی کوچین انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچیں گی۔واضح رہے کہ کویت میں گزشتہ دنوں ایک عمارت میں آتشزدگی سے 45 ہندوستانیوں سمیت 49 افراد کی موت ہوگئی تھی ۔آج ہندوستانی فضائیہ کا ایک طیارہ ہلاک شدگان کی باقیات کو ملک واپس لا رہا ہے،جن کی پہچان کرنا مشکل ہے ان کا ڈی این اے کے ذریعے پتہ لگا کر لواحقین کو سونپ دیا جائے گا ۔یہ جیٹ طیارہ جلد ہی کیرالہ پہنچ جائے گا ،کیونکہ مرنے والوں میں سے 23 کا تعلق مذکورہ ریاست سے ہے۔ کوچین بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایمبولینس اور پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے بعد پرواز وہاں سے دہلی کے لیے روانہ ہوگی۔افسران کا کہنا ہے کہ کویت کی عمارت میں آتشزدگی کے شکار افراد کی نعشوں کووصول کرنے کے لیے کوچین بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تیاریاں جاری ہیں۔ ایمبولینسیں ہر ایک کی لاش کو متعلقہ آبائی جگہ لے جانے کے لیے تیار ہیں، جن میں تمل ناڈو اور کرناٹک کے لوگ بھی شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنارائی وجین کے ساتھ وزراء کے راجن، پی راجیو اور وینا جارج ہوائی اڈے پر ان کو تعزیت پیش کریں گے۔ ائیرپورٹ پر وزراء اور دیگر افراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی پوڈیم کا انتظام کیا گیا ہے۔بتادیں یہ آگ گزشتہ بدھ یعنی 12جون کو 4:30بجے لگی تھی، جس کی تفتیش جاری ہے،کویت حکومت کے ایک اہل کار کا کہنا ہے کہ عمارت کے مالک اور کمپنی مالکان کو گرفتار کرلیاگیا ہے،جنہوں نے مہلوکین کو یہاں رکھا تھا۔کیرالہ حکومت مہلوکین کے ورثاء کو 5-5لاکھ روپے اور زخمیوں کے لواحقین کو ایک ایک لاکھ روپے کی مدد دینے کا اعلان کر چکی ہے۔

Related posts

غزہ میں ہمارے بھائیوں کے لیے 10 ٹن غذائی امداد کویتی ایئرلفٹ سے تیسرے امدادی طیارے کے ذریعے لے جایا گیا۔

Awam Express News

کویت کے نئے ویزا قوانین: گھریلو ملازمین نجی شعبے میں منتقل ہوسکتے ہیں

Awam Express News

متحدہ عرب امارات کے صدر کا سرکاری دورے پر کویت پہنچنے

Awam Express News