New Delhi

این ای ای ٹی۔ یوجی کے کسی بھی امیدوار کے کیریئر کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہوگا: دھرمیندر پردھان

نئی دہلی، 14 جون (ہ س)۔ قومی اہلیت اور داخلہ ٹیسٹ-گریجویٹ (این ای ای ٹی۔ یوجی)-2024 کے امیدواروں کو یقین دلاتے ہوئے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے آج کہا کہ کسی بھی امیدوار کے کیریئر کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہو گا۔
مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے جمعہ کو کہا کہ مرکزی حکومت این ای ای ٹی امتحان کے معاملے میں سپریم کورٹ کے حکم کے تحت امیدواروں کے مفادات کو یقینی بنانے کے لیے پابند عہد ہے۔ میں امتحان دینے والوں کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ کسی بھی بچے کے کیریئر سے سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
اس معاملے سے متعلق حقائق سپریم کورٹ کے علم میں ہیں۔ حکومت سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق جو بھی ضروری اقدامات اٹھائے گی وہ مکمل کرے گی۔ این ای ای ٹی۔ یوجی کی کاؤنسلنگ کا عمل شروع ہونے والا ہے اور اب اس سمت میں الجھے بغیر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

Related posts

عوام کا پی ایم او ہونا چاہئے، مودی کا نہیں

Awam Express News

بھارت اور متحدہ عرب امارات نے فوجی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا

Awam Express News

ہندوستاناور جاپان کو اقتصادی تعاون کے معیار کو بڑھانا چاہیے۔ جے شنکر

Awam Express News