National

بھارت گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے 12 نئے صنعتی اسمارٹ شہر شروع کرے گا

نئی دلی۔ 26؍ جولائی۔ ایم این این۔گھریلو مینوفیکچرنگ کو تقویت دینے کے ایک اہم اقدام میں، ہندوستان اتر پردیش اور گجرات سمیت مختلف ریاستوں میں 12 نئے صنعتی شہر تیار کرے گا، جس میں گریٹر نوئیڈا اور دھولیرا جیسے ماڈل کی نقل کی جائے گی۔ ڈی پی آئی آئی ٹی کے سکریٹری راجیش کمار سنگھ نے نوٹ کیا کہ ان میں سے دو آندھرا پردیش اور ایک بہار میں قائم کیا جائے گا۔ راجیش کمارسنگھ کے مطابق، آٹھ شہر اس وقت نفاذ کے مختلف مراحل میں ہیں۔ دھولرا، اورک (مہاراشٹر)، وکرم  پوری (مدھیہ پردیش) اور کرشنا پٹنم (آندھرا پردیش( جیسے شہروں میں ٹرنک انفراسٹرکچر کے ساتھ قابل ذکر پیش رفت ہوئی ہے، جہاں صنعت کے لیے زمین کی الاٹمنٹ جاری ہے۔چار دیگر شہروں میں اضافی بنیادی ڈھانچے کے منصوبے بشمول سڑک کنیکٹیویٹی، پانی اور بجلی کی فراہمی پر بھی کام جاری ہے۔ بجٹ میں نئے سمارٹ شہروں کے اعلان کے ساتھ، صنعتی شہروں کی تعداد کل 20 ہو جائے گی، جس سے مینوفیکچرنگ کے جی ڈی پی میں شراکت اور روزگار کی تخلیق پر نمایاں اثر پڑے گا۔ ان منصوبوں کے لیے زمین پہلے ہی دستیاب ہے، جس پر مکمل عمل درآمد کے لیے مرکزی کابینہ کی منظوری درکار ہے۔

Related posts

ریلائنس فاؤنڈیشن نے پوسٹ گریجویٹ اسکالرشپ 2023-24 کا اعلان کیا

Awam Express News

دہلی کے عالیشان ہوٹل سے 23 لاکھ روپے کی ٹھگی کرنے والا کرناٹک سے گرفتار

Awam Express News

ہندوستان اپنی توانائی کی ضروریات کے لیے آتم نربھرتا کی راہ پر گامزن ہے۔ وزیراعظم

Awam Express News