Delhi-NCR

کارگل وجے دوس فوج کے بہادر جوانوں کی بہادری کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے ۔ امت شاہ

نئی دلی۔ 26؍ جولائی۔ ایم این این۔مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے آج ’کارگل وجے دیوس‘ پر بہادر سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے بہادری سے مادر وطن کی حفاظت کی۔ایکس پلیٹ فارم کی ایک پوسٹ میں جناب امت شاہ نے کہا کہ کارگل وجے دیوس فوج کے بہادر جوانوں کی بہادری کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارگل جنگ میں بہادر سپاہیوں نے ہمالیہ کی ناقابل رسائی پہاڑیوں میں انتہائی بہادری کا مظاہرہ کیا اور دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا اور کارگل میں دوبارہ ترنگا لہرا کر ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔ جناب شاہ نے ’کارگل وجے دیوس‘ کے موقع پر بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے بہادری سے مادر وطن کی حفاظت کی۔ انہوں نے کہا کہ ممنون قوم وطن کے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں، لگن اور شہادتوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

Related posts

ڈیوٹی پر جا رہے 23 سالہ نوجوان کا چاقو مار کر قتل

Awam Express News

ریلائنس جیو نے’ جیو ایئر فائبر‘ 8 شہروں میں لانچ کیا

Awam Express News

صوفی ازم نے بھی ہندوستان میں اتحاد اور خیرسگالی کو آگے بڑھاکر اسلام کی ترویج و اشاعت میں اہم رول ادا کیا ہے۔

Awam Express News