29.5 C
Delhi
جولائی 23, 2026
China

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 75 ویں سالگرہ کی تقریب میں شی جن پھنگ کا اہم خطاب

20 ستمبر کو  سی پی سی کی مرکزی کمیٹی اور چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی نے سی پی پی سی سی کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منانے کے لئے بیجنگ میں ایک اجلاس منعقد کیا۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اجلاس میں شرکت کی اور اہم تقریر کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنے راستے، نظریے، نظام اور ثقافت پر زیادہ اعتماد ہونا چاہئے اور ہمہ جہت عوامی جمہوریت کی ترقی میں سی پی پی سی سی کی نمایاں سیاسی خوبیوں کو مکمل بروئے کار لانا چاہئے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ 75 سالوں کے عمل نے مکمل طور پر ثابت کیا ہے کہ سی پی پی سی سی کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی قیادت میں جمہوری جماعتوں، سیاسی جماعتوں سے غیر وابستہ افراد، عوامی تنظیموں اور تمام اقلیتی گروہوں سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی طرف سے  سیاسی نظام کی ایک عظیم تخلیق ہے، جو انسانی سیاسی نظام کی تاریخ میں منفرد سیاسی اہمیت کا حامل ہے۔ مشاورتی جمہوریت ہمہ جہت عوامی جمہوریت کا ایک اہم حصہ ہے، اور  چین کی سوشلسٹ جمہوری سیاست کی ایک منفرد شکل اور منفرد برتری ہے۔ سی پی پی سی سی کو اپنی باصلاحیت شخصیات کے فوائد کو مکمل طور پر بروئے کار لاتے ہوئے  چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے ، مشاورتی نگرانی کے فوائد کا مکمل طور پر استعمال کرتے ہوئے  پارٹی اور ریاست کے اہم فیصلوں اور تعیناتیوں کے نفاذ کو فروغ دینا چاہئے۔

Related posts

پندرہویں چائنا انٹرنیشنل ایوی ایشن اینڈ ایرو اسپیس ایگزیبشن کا افتتاح

Awam Express News

چین اور برازیل کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر برازیلیا میں ثقافتی تبادلے کی سرگرمی کا انعقاد

Awam Express News

Special Issue on the Occasion of 76th Anniversary of the Founding of the P.R. China

Awam Express News