China

چین کی پہلی بار چاند کی مٹی کے نمونے ویانا میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں نمائش کے لیے پیش

25 جون کو ، بیرونی خلا کے پرامن استعمال پر اقوام متحدہ کی کمیٹی کے 68 ویں اجلاس کے دوران ، چائنا نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن  اور ویانا میں چین کے مستقل مشن نے مشترکہ طور پر ویانا میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں”  20 سالوں میں چین کے چاند کی تحقیقات  کے پروگرام ”  کی کامیابیوں پر ایک نمائش کا انعقاد کیا۔
ویانا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل مندوب لی سونگ نے اپنی تقریر میں نشاندہی کی کہ چین سے آئے چاند کی مٹی کے نمونے "خوابوں کا تعاقب کرنے، تحقیق  کرنے کی ہمت رکھنے، مشکل مسائل سے مل جل کر نمٹنے اور  فائد  مند  تعاون او ر جیت جیت  کے حصول” کے جذبے کی عکاسی کرتے ہیں، اور مساوات، باہمی فائدے، پرامن استعمال ، اشتراک اور جامع ترقی کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے چین کے تعمیری موقف کو ظاہر کرتے ہیں، اور چاند کی تحقیقات پر بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے کے لئے اپنے عزم کا اظہار کرتے  ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ  چاند کی مٹی نے ہمیں اقوام متحدہ اور بیرونی خلا کے پرامن استعمال سے متعلق کمیٹی کے پلیٹ فارم پر انسانیت کی پرامن خلائی  تلاش اور استعمال کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لئے ایک دوسرے کے قریب لایا ہے۔
تمام فریقین نے کہا کہ چین کے چاند کی تحقیقات کے پروگرام کی عظیم کامیابیاں تمام انسانیت کا فخر ہیں۔ انہوں نے  چین کے بین الاقوامی تعاون کے مواقع کے اشتراک کو انتہائی سراہا ، اور چین کے بین الاقوامی خلائی تعاون کے منصوبوں میں حصہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا ۔

Related posts

شینزو-19 انسان بردار خلائی جہاز کی کامیاب لانچنگ

Awam Express News

چائنا میڈیا گروپ کے زیراہتمام چین اور اٹلی کے درمیان تعلقات کے قیام کی 55 ویں سالگرہ کے موقع پر عوامی تبادلے کی سرگرمیاں کا انعقاد

Awam Express News

چین میں "ایک زرعی طاقتور ملک کی تعمیر کو تیز کرنے کے منصوبہ (2024-2035)” کا اجراء

Awam Express News