New Delhi Press Release

لبنان میں انسانیت کش حملے کی شدید مذمت

صدر جمعیۃ علماء ہندمولانا محمود اسعد مدنی نے کہا کہ عام انسانوں کے خون سے ہولی کھیلی جارہی ہے اور دنیا لگاتار خاموش بیٹھی ہے ۔

نئی دہلی۳۰ ستمبر:صدر جمعیۃ علماء ہندمولانا محمود اسعد مدنی نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کے ساتھ لبنان پر مسلسل بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس طرح کی جارحیت خطے کو مزید عدم استحکام کی طرف دھکیل رہی ہے۔مولانا مدنی نے کہا کہ غزہ میں ہزاروں معصوم بچوںاور بے کس لوگوں کوقتل کرنے کے بعد اسرائیل اب لبنان میں عام انسانو ں کے خون سے ہولی کھیل رہا ہے ۔

مولانا مدنی نے لبنان میں پیٹھ کے پیچھے سے کئے گئے حملے میں حزب اللہ کے رہ نما سید حسن نصراللہ سمیت متعدد رہ نماؤںکی وفات پر بھی گہرے ر نج و الم کا اظہار کیا ہے ۔ انھوںنے زور دے کر کہا کہ اسرائیل کی بے لگام کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی اور عالمی برادری کی جانب سے کسی مضبوط اقدام کی عدم موجودگی کی وجہ سے جاری ہیں۔افسوس ہے کہ عالمی برادری دہشت گردانہ اور وحشیانہ عمل کو انجام دینے والے ملک کا ہاتھ پکڑنے میں ناکام ہے اور اس کی انسانیت سوز کارروائیاں لگاتار جاری ہیں۔انھوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی اور انسانیت کی حمایت کے لیے الائنس آف ہیومنٹی قائم کیا جائے تا کہ پورے خطے کو ایک بڑی تباہی سے بچایا جا سکے۔
———————————-

Related posts

بھارت کواب دنیا میں ایک حل فراہم کرنے والے ملک کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔ وزیر خارجہ

Awam Express News

مودی 3.0 میں تیس کابینہ وزیر، شیوراج اور نڈا بھی حکومت کا حصہ بنے

Awam Express News

مدرسہ تعلیم القرآن مسجد حاجی لنگا سیکٹر ۳ آر کے میں ششماہی امتحان کا انعقاد ۔

Awam Express News