New Delhi

باپو کو یوم پیدائش پر خراج عقیدت، وزیر اعظم مودی نے سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو یاد کیا

نئی دہلی، 2 اکتوبر ۔ مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم لعل بہادر شاستری کے یوم پیدائش پر وزیر اعظم نریندر مودی نے دونوں عظیم شخصیات کو یاد کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
آج بابائے قوم مہاتما گاندھی کا 155واں یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے راج گھاٹ پہنچ کر انہیں گلہائے عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ہم وطنوں کی طرف سے ہم قابل احترام باپو کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ سچائی، ہم آہنگی اور مساوات پر مبنی ان کی زندگی اور نظریات ہمیشہ اہل وطن کے لیے مشعل راہ رہیں گے۔
سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو ان کے یوم پیدائش پر عقیدت کے ساتھ یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ ملک کے جوان، کسان اور عزت نفس کے لیے اپنی زندگی وقف کرنے والے سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری جی کو ان کے یوم پیدائش پر احترام کے ساتھ خراج عقیدت۔

Related posts

 مرکزی حکومت ہندوستان کو ایک گلوبل ایکسپورٹ ہب میں تبدیل کرے گی۔ مودی

Awam Express News

ہندوستان اور سعودی عرب کے مابین ثقافتی تعلقات کی ایک نئی عبارت لکھے گا نئی دہلی عالمی کتاب میلہ

Awam Express News

آب و ہوا کی مالی اعانت اور عالمی دہشت گردی جیسے اہم عالمی مسائل سے نمٹنے کے لیے پرعزم کوششوں کی ضرورت ہے۔ سیتا رمن

Awam Express News