New Delhi

ہندوستان کی اپنے شہریوں کو ایران کا سفر نہ کرنے کی صلاح

ایران اور اسرائیل کے مابین حالیہ تنازعے کے باعث بھارتی حکومت نے اپنے شہریوں کو ایران کا سفر کرنے سے اجتناب کرنے کی صلاح جاری کی ہے۔ یہ قدم اس وقت اٹھایا گیا جب ایران نے اسرائیل پر سینکڑوں میزائلوں داغے، جس کے بعد اسرائیل نے اپنے ایئر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے متعدد میزائلوں کو ناکام کر دیا۔ہندوستانی وزارت خارجہ نے اس صورتحال کے بعد اپنے شہریوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے بچنے کی صلاح دی ہے۔ وزارت نے مزید کہا کہ جو لوگ ایران میں موجود ہیں وہ تہران میں ہندوستانی سفارت خانے کے ساتھ رابطے میں رہیں اور محتاط رہیں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رندیپ جیسوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اس کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا، ’’ہم علاقے میں حالیہ سیکورٹی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ ہندوستانی شہریوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ اس وقت ایران میں مقیم ہندوستانی شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ محتاط رہیں اور تہران میں ہندوستانی سفارتخانے سے رابطے میں رہیں۔‘‘

Related posts

مفتی اعظم مفتی محمد کفایت اللہ دہلوی ؒ پر سیمینار اختتام پذیر

Awam Express News

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے2025 کے سرمائی اجلاس کے آغاز پر اظہارِ خیال کیا

Awam Express News

کسانوں کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور اور انہیں حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ وزیر زراعت

Awam Express News