New Delhi

جرمنی کے قومی سلامتی کے مشیر کی اجیت ڈوبھال اور جئے شنکر کے ساتھ ملاقات

نئی دہلی، 3 اکتوبر ۔ ایم این این۔ جرمنی کے  قومی سلامیت کے مشیر  جینس پلاٹنر نے جمعرات کو اپنے ہندوستانی ہم منصب اجیت ڈوبھال اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر کے ساتھ جرمن چانسلر اولاف شولز کے اس ماہ کے آخر میں ہندوستان کے دورے کی تیاری کے طور پر الگ الگ بات چیت کی۔ شولز بھارت۔جرمنی انٹر گورنمنٹ کمیشن  کے فریم ورک کے تحت وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ وسیع پیمانے پر بات چیت کرنے کے لیے بھارت کا دورہ کر رہے ہیں۔پلٹنر کا ہندوستان کا دورہ جے شنکر کے برلن کے سفر کے چند ہفتوں بعد ہوا۔ وزیر   خارجہ  جئے شنکر  نے کہا  ایکس پر مطلع کیا  کہ  جرمنی کے قومی  سلامتی کے  مشیر  جینس پلاٹنراور خارجہ پالیسی کے مشیر سے مل کر خوشی ہوئی۔ پچھلے مہینے برلن سے ہماری بات چیت جاری رکھی اور آنے والے انڈیا-جرمنی  آئی جی سی کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔آئی جی سی بھارت۔جرمنی تعلقات پر غور و خوض کرنے کا اعلیٰ ترین فورم ہے۔ہندوستان میں جرمنی کے سفیر فلپ ایکرمین نے  پلاٹنر کی ڈوبھال کے ساتھ ملاقات کو "نفع بخش” قرار دیا۔ آئی جی سی کی میٹنگ میں، دونوں فریقین سے تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، ترقیاتی تعاون اور عوام سے عوام کے تبادلے کے شعبوں سمیت ہندوستان-جرمنی تعلقات کا ایک جامع جائزہ لینے کی توقع ہے۔دونوں فریقوں سے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، قابل تجدید توانائی اور سبز معیشت میں وسیع البنیاد تعاون پر بھی غور کرنے کی توقع ہے۔ہندوستان اور جرمنی ہند-بحرالکاہل خطے میں تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی غور کر سکتے ہیں۔ہندوستان کے فرنٹ لائن جنگی جہاز آئی این ایس تبار نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو وسعت دینے کی وسیع تر کوششوں کے سلسلے میں جولائی میں جرمنی کا دورہ کیا۔

Related posts

یوم جمہوریہ پریڈ ہندوستان کی ترقی اور ثقافتی تنوع کا مظاہرہ

Awam Express News

بھارت میں مختلف ممالک کے سفارتی مشنوں نے دیوالی کی مبارکباد دی

Awam Express News

حکومت کا ہدف اگلے پانچ سال میں بھارت کی آٹو انڈسٹری کو دنیا میں نمبر ون بنانا ہے۔ نتن گڈکری

Awam Express News