27.6 C
Delhi
جولائی 9, 2026
National

جموں و کشمیر میں ’انڈیا اتحاد‘ نے لہرایا فتح کا پرچم

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کی 90 نشستوں والی اسمبلی کے لیے ہوئے انتخاب کا نتیجہ آج برآمد ہو گیا۔ الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ویب سائٹ پر سبھی سیٹوں کا نتیجہ سامنے آ چکا ہے اور ’انڈیا اتحاد‘ نے اکثریت کے لیے ضروری 46 سیٹوں کا نمبر بہ آسانی پار کر لیا ہے۔ نیشنل کانفرنس، کانگریس اور سی پی آئی ایم کے اس اتحاد نے 49 سیٹوں پر کامیابی حاصل کر بی جے پی اور پی ڈی پی کو زوردار جھٹکا دیا ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی انڈیا اتحاد نے حکومت سازی کی سرگرمیاں بھی شروع کر دی ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے سرکردہ لیڈر فاروق عبداللہ نے میڈیا کو دیے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمر عبداللہ وزیر اعلیٰ بننے جا رہے ہیں۔انتخابی نتیجہ کا سرسری جائزہ لیا جائے تو نیشنل کانفرنس نے 42، کانگریس نے 6 اور سی پی آئی ایم نے ایک سیٹ حاصل کی ہے۔ بی جے پی نے جن 29 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے، وہ سبھی جموں علاقہ سے تعلق رکھتی ہیں۔ جموں میں 43 اسمبلی سیٹیں ہیں جن میں سے 29 پر بی جے پی نے، 8 پر انڈیا اتحاد نے اور 6 پر دیگر نے قبضہ کیا۔ کشمیر علاقہ کی 47 سیٹوں میں انڈیا اتحاد نے 41، پی ڈی پی نے 3 اور دیگر نے 3 سیٹوں پر قبضہ کیا ہے۔ عام آدمی پارٹی (عآپ) کے لیے یہ ایک بڑی خوشخبری کہی جائے گی کہ ڈوڈہ سے ان کے امیدوار مہراج ملک نے کامیابی حاصل کی ہے۔ مہراج ملک نے بی جے پی امیدوار گجے سنگھ رانا کو 4538 ووٹوں سے شکست دی۔

Related posts

نیٹ ورک 5 جی جیو کا ٹروملک 525 شہروں تک پہنچا

Awam Express News

صدر جمہوریہ ہند 24 سے 27 فروری تک مہاراشٹر، جھارکھنڈ اور راجستھان کا دورہ کریں گی

Awam Express News

غریبوں کو سرکار کا تحفہ، مفت اناج کیلئے 2 لاکھ کروڑ کا بجٹ، پورا خرچ اٹھائے گی مرکزی حکومت

Awam Express News